Homeکھیلکرکٹشائقین کرکٹ کو بڑا جھٹکا، دھماکا خیز بلے باز کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائقین کرکٹ کو بڑا جھٹکا، دھماکا خیز بلے باز کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائقین کرکٹ کو بڑا جھٹکا، دھماکا خیز بلے باز کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائقین کرکٹ کو بڑا جھٹکا، دھماکا خیز بلے باز کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویلنگٹن:(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے دھماکا خیز بلے باز کولن منرو نے اپنے مداحوں کو بڑا جھٹکا دے دیا ۔ 37 سال کی عمر میں اس خطرناک بلے باز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تین سنچریاں بنانے والےکولن منرو نے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔کولن منرو نے گذشتہ 4 سال سے نیوزی لینڈ کے لیے ایک بھی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا تھا۔ طویل عرصے تک ٹیم سے باہر رہنے کے بعد اس بلے باز نے آخر کار اپنے کریئر کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

کولن منرو نے نیوزی لینڈ کے لیے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 2 فروری 2020 ءکو بے اوول میں انڈیا کے خلاف کھیلا تھا۔ کولن منرو نے نیوزی لینڈ کے لیے 1 ٹیسٹ، 57 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ کولن منرو نے نیوزی لینڈ کے لیے 57 ون ڈے میچوں میں 24.92 کی اوسط سے 1271 رنز بنائے جس میں 8 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

اس دوران ان کا بہترین اسکور 87 رنز رہا۔ کولن منرو کے نام ون ڈے میں 7 وکٹیں ہیں اور ان کی بہترین کارکردگی 10 رنز کے عوض 2 وکٹیں ہیں۔ کولن منرو نے نیوزی لینڈ کے لیے 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 31.35 کی اوسط سے 1724 رنز بنائے جس میں 3 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس دوران ان کا بہترین اسکور 109 رنز رہا۔

انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 4 وکٹیں حاصل کیں اور ان کی بہترین کارکردگی 12 رنز کے عوض 1 وکٹ رہی۔ کرکٹ کھلاڑی کولن منرو نے نیوزی لینڈ کے لیے 1 ٹیسٹ میچ میں 15 رنز بنائے۔ 1 ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹیں لینے کا ریکارڈ کولن منرو کے پاس ہے اور ان کی بہترین کارکردگی 40 رنز کے عوض 2 وکٹیں ہیں۔

کولن منرو نیوزی لینڈ کے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے T20 انٹرنیشنل میں تین سنچریاں اسکور کیں۔ کولن منرو 2014 ءاور 2016 ءکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ اس نیوزی لینڈ کی ٹیم کا بھی حصہ تھے جو 2019 ء کے ورلڈ کپ میں رنر اپ رہی تھی۔

کولن منرو بھی آئی پی ایل میں کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل کے 13 میچوں میں 14.75 کی اوسط سے 177 رنز بنائے تھے۔ اس دوران ان کا بہترین اسکور 40 رنز رہا۔کیوی بلے باز کولن منرو آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور دہلی کیپٹلز کے لیے کھیل چکے ہیں۔

37 سالہ کولن منرو نے کہابلیک کیپس کے لیے کھیلنا ہمیشہ میرے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے نیوزی لینڈ کی جرسی پہننے سے زیادہ فخر محسوس نہیں کیا۔ یہ ایسی چیز ہے جس پر مجھے ہمیشہ فخر رہے گا۔

T20 ورلڈ کپ 2024 ء کے لیے بلیک کیپس اسکواڈ کے اعلان کے ساتھ، اب اس باب کو باضابطہ طور پر بند کرنے کا صحیح وقت ہے۔

Share With:
Rate This Article