Homeتازہ ترینپاکستانی باکسرعثمان وزیر نے بڑی فائٹ جیت لی

پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے بڑی فائٹ جیت لی

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بڑی فائٹ جیت لی

پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے بڑی فائٹ جیت لی

بنکاک: (سنو نیوز) پاکستان کے مایہ ناز باکسر عثمان وزیر نے تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی اپنے حریف کھلاڑی کو ہرا کر اپنی فتح کو فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کردیا ہے۔

یہ تگڑا مقابلہ بنکاک میں منعقد ہوا۔ پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تیسرے ہی راؤنڈ میں تھائی لینڈ کے باکسر کو ناک آؤٹ کرکے یہ ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے جیت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ میں یہ فتح فلسطین کے مظلوم بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔

یہ بات ذہن کیں رہے کہ پاکستانی باکسر عثمان وزیر یوتھ ورلڈ چیمپئن اور ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔ انہوں نے مسلسل 12 ویں فائٹ میں فتح حاصل کی ہے۔فائٹ جیتنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ میں تمام پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری کامیابی کیلئے دعائیں کیں۔ باکسنگ کے کھیل میں پاکستانی پرچم سربلند رکھنے کیلئے پرعزم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ورلڈپروفیشنل باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اس سے قبل 2022ء میں یوتھ ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے تنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم کو پوائنٹس کی بنیاد پر ہرا دیا تھا۔ گلگت میں ہونے والی قراقرم انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں 8راؤنڈز پر مشتمل ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں مقابلے کے دوران تمام ججز نے متفقہ فیصلے کی بنا پر قومی کھلاڑی عثمان وزیر کو فاتح قرار دیا تھا۔

جیسے ہی مقابلہ شروع ہوا مخالف کھلاڑی تنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم نے قومی باکسر عثمان وزیر کو اپنے دباؤ میں رکھا اور تابڑ توڑ حملے کیےجس کا عثمان وزیر نے اچھے طریقے سے دفاع کیا۔ ساری فائٹ کے تمام راؤنڈ میں پاکستانی باکسر نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ عثمان وزیرنے آخری 2 راؤنڈ کے دوران اچھا کھیل پیش کیا اور اپنے تابڑ توڑ حملوں سے مخالف کو بے بس کردیا۔

باکسنگ مقابلہ دیکھنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے2 فاسٹ بولرز شاہنواز دہانی اور میر حمزہ بھی موجود تھے، دونوں کرکٹرز نے مقابلہ سے پہلے باکسر عثمان وزیر کیساتھ قومی ترانہ پڑھا۔ اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے کے پی کے کے تمام شہروں خاص طور پر گلگت سےکافی بڑی تعداد میں تماشا ئیو ں نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

یوتھ ورلڈ چیمپئن شپ: قومی باکسر عثمان وزیر فاتح، تنزانیہ کے فقیری سلیم کو شکست

Share With:
Rate This Article