28 April 2024

Homeکھیلباکسنگپاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ورلڈپروفیشنل باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ورلڈپروفیشنل باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ورلڈپروفیشنل باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے سومفوٹ سیسا کو ناک آئوٹ شکست دے کر ورلڈ یوتھ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ کسی پاکستانی باکسر کا پروفیشنل باکسنگ میں پہلا ورلڈ ٹائٹل ہے۔

بدھ کو بنکاک میں ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت ورلڈ یوتھ ٹائٹل مقابلے میں 22 سالہ عثمان نے اپنے23 سالہ ٹاپ رینک حریف پر پہلے رائونڈ میں ہی دبائو ڈالنا شروع کیا۔ عثمان نے دائیں اور بائیں زوردار ضربوں کی ایک لہر کی بدولت چھٹے رائونڈ میں سومپوٹ سیسا کو ناک آئوٹ کردیا۔ عثمان اس سے قبل اپنی 8 پروفیشنل فائٹس میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

ایشین بوائے کے نام سے مشہور عثمان جیت کے بعد ڈبلیو بی او کی ویلٹر ویٹ عالمی درجہ بندی میں بھی آ گئے ہیں۔ عثمان وزیر نے رواں سال جون میں اپنے حریف فاٹیفن کرونگ لانگ کو اپنے آبائی شہر گلگت بلتستان میں سخت مقابلے میں شکست دینے کے بعد ڈبلیو بی اے ایشین ویلٹر ویٹ چیمپئن کا اعزاز بھی اپنے نام کیاتھا۔

Share With:
Rate This Article