Homeتازہ ترینصوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

کراچی: (سنو نیوز) صوبہ سندھ کے محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ماہ 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔

سیکریٹری ایجوکیشن سندھ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہا سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پڑھائی کا آغاز یکم جنوری 2024 ءسے ہوگا ۔

یاد رہے کہ صوبہ پنجاب میں اسموگ کے تدارک اور اس سے بچائو کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے ہفتے اور اتوار کو مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ ہفتے کے روز سکولوں میں بھی چھٹی دیدی گئی تھی۔

خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں ابھی تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ گذشتہ سال ماہ دسمبر کے درمیان میں چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

پنجاب بھر کے سکولوں میں 24 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گا۔تاہم لاہور سمیت دیگر شہروں میں پھیلنے والی سموگ کی وجہ سے گذشتہ جمعہ سے اتوار تک سکولوں میں تعطیلات کی گئی تھیں۔اب نگران حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کب صوبے میں چھٹیوں کا اعلان کرتی ہے۔ گذشتہ سال پنجاب بھر میں 24 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز کیا گیا تھا۔

Share With:
Rate This Article