Homeپاکستانیوتھ ورلڈ چیمپئن شپ: قومی باکسر عثمان وزیر فاتح، تنزانیہ کے فقیری سلیم کو شکست

یوتھ ورلڈ چیمپئن شپ: قومی باکسر عثمان وزیر فاتح، تنزانیہ کے فقیری سلیم کو شکست

usman-wazir

یوتھ ورلڈ چیمپئن شپ: قومی باکسر عثمان وزیر فاتح، تنزانیہ کے فقیری سلیم کو شکست

گلگت(سنو نیوز) یوتھ ورلڈ چیمپئن میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نےورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے تنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم کو پوائنٹس کی بنیاد پر ہرا دیا۔

گلگت میں ہونے والی قراقرم انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں 8راؤنڈز پر مشتمل ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں مقابلے کے دوران تمام ججز نے متفقہ فیصلے کی بنا پر قومی کھلاڑی عثمان وزیر کو فاتح قرار دیا۔

جیسے ہی مقابلہ شروع ہوا مخالف کھلاڑی تنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم نے قومی باکسر عثمان وزیر کو اپنے دباؤ میں رکھااور تابڑ توڑ حملے کیےجس کا عثمان وزیر نے اچھے طریقے سے دفاع کیا۔

ساری فائٹ کے تمام راؤنڈ میں پاکستانی باکسر نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،عثمان وزیرنے آخری 2 راؤنڈ کے دوران اچھا کھیل پیش کیا اور اپنے تابڑ توڑ حملوں سے مخالف کو بے بس کردیا۔

باکسنگ مقابلہ دیکھنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے2 فاسٹ بولرز شاہنواز دہانی اور میر حمزہ بھی موجود تھے، دونوں کرکٹرز نے مقابلہ سے پہلے باکسر عثمان وزیر کیساتھ قومی ترانہ پڑھا۔

اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے کے پی کے کے تمام شہروں خاص طور پر گلگت سےکافی بڑی تعداد میں تماشا ئیو ں نے شرکت کی جس پر عثمان وزیر نے کھیل کے اختتام پرتماشائیوں کا شکریہ ادا کیا۔

Share With:
Rate This Article