29 April 2024

Homeپاکستانوزیر اعلی ٰ خیبر پخونخوا کی وفاقی حکومت سے قربتیں،پی ٹی آئی قیادت ناراض

وزیر اعلی ٰ خیبر پخونخوا کی وفاقی حکومت سے قربتیں،پی ٹی آئی قیادت ناراض

وزیر اعلی ٰ خیبر پخونخوا کی وفاقی حکومت سے قربتیں،پی ٹی آئی قیادت ناراض

وزیر اعلی ٰ خیبر پخونخوا کی وفاقی حکومت سے قربتیں،پی ٹی آئی قیادت ناراض

پشاور:(سنونیوز)وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی وفاق سے قربتیں،وفاقی وزیر داخلہ کے پشاور میں پُرتپاک استقبال پر بھی پی ٹی آئی قیادت حیران۔

پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور پارٹی لائن سے ہٹ گئے، حکومتی معاملات پر مرکزی قیادت بھی نظر انداز،وفاق کے ساتھ علی امین گنڈاپور جس طرح سے معاملات چلا رہے ہیں اس سے پارٹی رہنمائوں کو سخت تشویش ہے ۔

پارٹی رہنما منگل کے روز بانی تحریک انصاف کے ملاقات میں معاملہ اٹھائیں گے ۔سابق اسپیکر اسد قیصر سمیت مرکزی قائدین بانی تحریک انصاف سے ملاقات کریں گے، پارٹی کی باگ ڈور وکلاء کی بجائے سیاسی رہنماوں کو سونپنے پر بھی بات ہوگی ۔

دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے ججز پر جس طرح دباؤ ڈالا گیا اور ان کو ڈرایا دھمکایا گیا ، یہ اب سپریم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔

اسد قیصر اپنے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا کہ ہائی کورٹ کے معزز ججز کی توہین میں شہباز شریف کا مکمل ہاتھ ہے ۔ پچھلے دو سال میں تحریک انصاف اور عدلیہ کے ججز کو شہباز شریف کے دور حکومت میں ہراساں کیا گیا۔ ججز کے ساتھ یہ واقعات پورے پاکستان پیش آئے ہیں لیکن ہائی کورٹ کے ان 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں، یہ قوم کے ہیرو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی صدر جوبائیڈن کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ

سابق اسپیکر نے کہا کہ پاکستانی شہری اور قومی اسمبلی کے ممبر کے حیثیت سے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ان ججز کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے۔ میرا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو مشورہ ہے کہ وفاق کے ساتھ روابط ختم کر دیں کیونکہ انہوں آپ کا کوئی مطالبہ نہیں ماننا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک ایک افسر بھی آپ کے کہنے پر نہیں لگایا نہ صوبے کے بقایاجات پر کوئی پیشرفت ہوئی ہیں۔ یہ مفاہمت نہیں مزاہمت کا وقت ہے۔ ہمیں قانون کی بالادستی کیلئے ابھی باہر نکلنا ہوگا۔ میں تمام وکلا برادری ، سول سوسائٹی ، میڈیا برادری ، اساتذہ، طالب علم اور کسان حضرات سے آئین کی بالادستی کی تحریک میں شرکت کریں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے حقوق کا سوال ہے کہ آیا انہوں نے بنانا ریپبلک میں زندگی گزارنی ہے یا اس ملک میں رہنا ہے ،جہاں آئین و قانون کی حکمرانی ہو،۔ہم بہت بڑی تحریک بہت جلد شروع کرنے جارہے ہیں اور اپنے حقوق کی جنگ آخر تک لڑینگے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں آئین کی بالادستی ہو، قانون کی حکمرانی ہو، پارلیمنٹ کی بالادستی ہو، آزاد عدلیہ ہو اور عوام کی حکمرانی ہو۔پاکستانی عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا اور پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان دوبارہ بنانا ہوگا۔

Share With:
Rate This Article