Homeپاکستانآئی جی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Inspector General Islamabad Police, Dr. Akbar Nasir Khan

آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: (سنو نیوز) آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انھیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ان کی جگہ پولیس سروس گریڈ 20 کے سید علی ناصر رضوی کونیاآئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کوسیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا اس سے قبل سیکرٹری تجارت تعینات تھے۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے خوشحال خان کوایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔ خوشحال خان ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں۔

Share With:
Rate This Article