29 April 2024

Homeتازہ ترینشام میں اسرائیلی فضائی حملے، تقریباً 40 افراد ہلاک

شام میں اسرائیلی فضائی حملے، تقریباً 40 افراد ہلاک

Syria accuses Israel after strikes kill more than 40 near Aleppo

شام میں اسرائیلی فضائی حملے، تقریباً 40 افراد ہلاک

حلب: (ویب ڈیسک) اطلاعات کے مطابق شام کے شہر حلب کے قریب فضائی حملوں میں کم از کم40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیل نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 1 بجکر 45 منٹ پر کئی فضائی حملے کیے ۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (SOHR) کا کہنا ہے کہ یہ حملے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایرانی حمایت یافتہ لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ڈپو پر کیے گئے۔

شام میں وسیع تعلقات رکھنے والی اس تنظیم کا مزید کہنا ہے کہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس پر تبصرہ نہیں کرتے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کی جانب سے دوسیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ میں ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 38 بتائی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 5 حزب اللہ کے ارکان ہیں۔

دوسری جانب شام کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ان حملوں میں اس کے متعدد فوجی اور عام شہری مارے گئے ہیں۔ 2011 ءمیں شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے ملک میں سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں۔ان حملوں میں سے زیادہ تر ایران کے اتحادی گروپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

7 اکتوبر2023ء کو فلسطینی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے اور غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد شام میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں مزید اضافہ ہوا۔ حزب اللہ لبنان کے جنوب سے اسرائیل پر میزائل داغ رہی ہے۔

شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ ان فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ “دہشت گرد گروپوں” نے حلب میں ڈرون حملے بھی کیے ہیں۔تاہم وزارت نے کسی اور ہلاکت کی اطلاع نہیں دی ہے۔

Share With:
Rate This Article