29 April 2024

Homeتازہ تریناسلام آباد میں ریپ کا ایک اور واقعہ

اسلام آباد میں ریپ کا ایک اور واقعہ

rape case in Islamabad

اسلام آباد میں ریپ کا ایک اور واقعہ

اسلام آباد:(سنو نیوز) اسلام آباد کے کاروباری مرکز بلیو ایریا میں ریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ شادی شدہ خاتون کو دبئی کے ویزے کا جھانسہ دے کر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

شادی شدہ خاتون نے الزام عائد ہےکیا کہ سوشل میڈیا ایپ پر اسد عمران نامی بندے سے رابطہ ہوا، اس نے مجھے شام کے وقت دبئی کے ویزا کے بہانے آفس بلوایا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مقدمے کی تفصیلات کے مطابق خاتون نے مقدمے میں کہا ہے کہ میرا MUZZ نامی موبائل ایپ پر کچھ روز قبل اسد عمران نامی شخص سے رابطہ ہوا، اس سے میں نے دبئی کا ویزا لگوانے کیلئے معلومات حاصل کیں۔ اس شخص نے کہا کہ آپ کا کام ہو جائے گا۔ میں مختلف اوقات میں بذریعہ فون اس سے رابطہ کرتی رہی۔

crime news

خاتون نے مقدمے میں الزام عائد کیا کہ 26مارچ 2024ء کو اس نامی اسی شخص کا مجھے فون آیا اور کہا کہ آپ افطاری کے فوری بعد آفس آ جائیں،میں آپ کو ویزا کی معلومات فراہم کر دیتا ہوں۔ میں شام 7 بجے مقررہ وقت پر اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں واقع اس کے آفس پہنچی ۔ اس وقت میرا شیرخوار بچہ بھی میرے ساتھ تھا۔ درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے اس کی بات نہ مانی تو وہ میرے بچے کو قتل کر دے گا۔

خاتون نے مقدمے میں پولیس سے اپیل کی ہے کہ اس عمران نامی اس شخص نے زبردستی مجھے آفس میں بلا کر زیادتی اور بچے کو مار دینے کی دھمکی دی، اس لیے ملزم کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال 2023ء میں بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یونیورسٹی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ بلال زمان سے کلاس فیلو اور گائوں کا ہونے کی وجہ سے ملاقات رہتی تھی۔بلال زمان نے قریبی عزیز ولید کے ہمراہ یونیورسٹی سے باہر کہیں کھانے کی دعوت دی۔ مہران گاڑی میں بلال زمان، ولید ، عدنان اور شیخ عدیل کے ہمراہ یونیورسٹی سے نکلی۔

YouTube video player

مقدمے میں کہا گیا کہ گاڑی چلتے ہی بلال زمان نے بیگ سے جوس نکالے اور ہم سب کو دیے۔ جسے پینے کے بعد اپنے حوش وہواس کھو بیٹھی۔جب ہوش آیا تو میں ایک خالی گھر میں تھی اور جسم پر کپڑے موجود نہیں تھے۔

لڑکی نے ایف آئی آر میں الزام لگایا ہے کہ بلال زمان نے میرے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو دکھائی اور کسی سے ذکر کرنے پر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ ویڈیو دکھانے کے بعد بلال زمان، ولید، عدنان اور شیخ عدیل نے جنسی زیادتی کی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ولید اور بلال زمان گذشتہ کئی ماہ مجھے بلیک میل کرتے رہے اور جنسی زیادتی کرتے رہے۔ ملزمان مجھے بلیک میل کر کے پیسے اور زیورات لیتے رہے ، جو میں گھر سے چوری کر کے دیتی رہی۔ ملزمان نے شہر سے باہر جانے کے انکارپر ویڈیوز حسیب نامی لڑکے کو دے کر وائرل کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں یونیورسٹی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

Share With:
Rate This Article