Homeپاکستانپنجاب حکومت کا یکم اپریل کو چھٹی کا اعلان

پنجاب حکومت کا یکم اپریل کو چھٹی کا اعلان

چھٹی/ فائل فوٹو

پنجاب حکومت کا یکم اپریل کو چھٹی کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے 31 مارچ کو مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کی مناسبت سے پیر کے روز (یکم اپریل) ایک اور چھٹی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسیحی برادی ایسٹر کا تہوار 31 مارچ بروز اتوار کو ملک بھر میں جوش و جذبے سے منائے گی اور ان خوشیوں کو دوبالا کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے پیر کے روز کی بھی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان

دوسری جانب چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ سائنسی بنیاد پر 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، جس کے مطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہوسکتی ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، کیونکہ چاند کی عمر 20 گھنٹے اور زاویہ 10 ڈگری ہوگا، لیکن اس کا فیصلہ شریعت کے مطابق چاند دیکھ کر کریںگے، 29 کے 3 مہینے بھی ہوسکتے ہیں، باقی سب لوگوں کی اپنی باتیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو بھی کہا تھا کہ ہم سائنسی لوگوں کو مانتے ہیں لیکن وقت آنے پر چاند کا فیصلہ شہادت اور شریعت کے مطابق کریں گے۔

خطیب بادشاہی مسجد نے انکشاف کیا کہ حضوری باغ میں ناچ گانے کے پروگرامز شروع کر دیئے گئے جس سے مسجد کا تقدس پامال ہوا، ہم نے ڈی جی والڈ سٹی کو کہا ایسے پروگرامز قلعے کے اندر کریں۔ انہوں نے اتفاق کیا اور اب یہ سلسلہ کم ہوا ہے، ہاں کسی غیر ملکی مہمان کے لیے کھانے کا بندوبست یہاں ہوسکتا ہے لیکن ناچ گانا نہیں۔

Share With:
Rate This Article