Homeپاکستانپاکستان میں عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان

پاکستان میں عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد چاند دیکھ رہے ہیں/ فائل فوٹو

پاکستان میں عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ سائنسی بنیاد پر 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، جس کے مطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہوسکتی ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، کیونکہ چاند کی عمر 20 گھنٹے اور زاویہ 10 ڈگری ہوگا، لیکن اس کا فیصلہ شریعت کے مطابق چاند دیکھ کر کریںگے، 29 کے 3 مہینے بھی ہوسکتے ہیں، باقی سب لوگوں کی اپنی باتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

12 ہزار سال پرانا دماغ، کیا تاریخ کے راز کھلیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو بھی کہا تھا کہ ہم سائنسی لوگوں کو مانتے ہیں لیکن وقت آنے پر چاند کا فیصلہ شہادت اور شریعت کے مطابق کریں گے۔

خطیب بادشاہی مسجد نے انکشاف کیا کہ حضوری باغ میں ناچ گانے کے پروگرامز شروع کر دیئے گئے جس سے مسجد کا تقدس پامال ہوا، ہم نے ڈی جی والڈ سٹی کو کہا ایسے پروگرامز قلعے کے اندر کریں۔ انہوں نے اتفاق کیا اور اب یہ سلسلہ کم ہوا ہے، ہاں کسی غیر ملکی مہمان کے لیے کھانے کا بندوبست یہاں ہوسکتا ہے لیکن ناچ گانا نہیں۔

Share With:
Rate This Article