Homeپاکستانججز کے خط کا مقاملہ: وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات

ججز کے خط کا مقاملہ: وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور وزیراعظم شہباز شریف/ فائل فوٹو

ججز کے خط کا مقاملہ: وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات

اسلام آباد: (سنو نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط والے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے پیغام بھجوایا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر گفتگو ہوگی۔ اہم ترین ملاقات میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ججز کے خط کا معاملہ: چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے ججوں کے کام میں مبینہ مداخلت اور دباؤ میں لانے سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا، خط کے معاملے پر غور کے لیے گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا۔

فل کورٹ اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا تھا جب کہ وقت کی کمی کے باعث فل کورٹ اجلاس میں ججز کے خط کے معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا تھا، اجلاس کے دوران تمام ججز نے خط پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں اجلاس آج بھی فل کورٹ اجلاس جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس سمن رفت امتیاز کی جانب سے لکھا گیا۔

Share With:
Rate This Article