29 April 2024

Homeتازہ ترینشاہد آفریدی، شاہین شاہ کی حمایت میں سامنے آگئے

شاہد آفریدی، شاہین شاہ کی حمایت میں سامنے آگئے

شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی/ فائل فوٹو

شاہد آفریدی، شاہین شاہ کی حمایت میں سامنے آگئے

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے معاملے پر سابق کپتان اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے موجودہ کپتان شاہین شاہ آفریدی کی حمایت کر دی۔

پی سی بی نے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کے لیے مختصر فارمیٹ کی قیادت سونپی تھی مگر ان کی کپتانی میں نیوزی لینڈ سے سیریز چار ایک سے ہارنے کے بعد پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی بدترین پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم کی قیادت کی تبدیلی کی باتیں گردش کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آئی سی سی وفد کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات

ایسے میں سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اپنے داماد اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے موجودہ کپتان شاہین شاہ آفریدی کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔

جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان ٹیم کی کپتانی تبدیل کرنے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین کو کپتانی کی ذمے داری دی گئی تو اُسے وقت بھی دینا چاہیے۔

کراچی میں رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تبدیلی کی باتیں سامنے آنے سے لگتا ہے کہ کپتان بنانے کا جو فیصلہ پہلے کیا گیا تھا یا تو وہ غلط تھا یا اب جو ہوگا وہ غلط ہوگا۔

Share With:
Rate This Article