Homeشہر شہر سےاسلام آباد میں یونیورسٹی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

اسلام آباد میں یونیورسٹی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

Rape case in Islamabad

اسلام آباد میں یونیورسٹی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یونیورسٹی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ، تھانہ شہزاد ٹاؤن نے طالبہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلال زمان سے کلاس فیلو اور گائوں کا ہونے کی وجہ سے ملاقات رہتی تھی۔بلال زمان نے قریبی عزیز ولید کے ہمراہ یونیورسٹی سے باہر کہیں کھانے کی دعوت دی۔ مہران گاڑی میں بلال زمان، ولید ، عدنان اور شیخ عدیل کے ہمراہ یونیورسٹی سے نکلی۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ گاڑی چلتے ہی بلال زمان نے بیگ سے جوس نکالے اور ہم سب کو دیے۔ جسے پینے کے بعد اپنے حوش وہواس کھو بیٹھی۔جب ہوش آیا تو میں ایک خالی گھر میں تھی اور جسم پر کپڑے موجود نہیں تھے۔

لڑکی نے ایف آئی آر میں الزام لگایا ہے کہ بلال زمان نے میرے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو دکھائی اور کسی سے ذکر کرنے پر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ ویڈیو دکھانے کے بعد بلال زمان، ولید، عدنان اور شیخ عدیل نے جنسی زیادتی کی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ولید اور بلال زمان گذشتہ کئی ماہ مجھے بلیک میل کرتے رہے اور جنسی زیادتی کرتے رہے۔ ملزمان مجھے بلیک میل کر کے پیسے اور زیورات لیتے رہے ، جو میں گھر سے چوری کر کے دیتی رہی۔ ملزمان نے شہر سے باہر جانے کے انکارپر ویڈیوز حسیب نامی لڑکے کو دے کر وائرل کر دی ہیں۔

YouTube video player

Share With:
Rate This Article