Homeپاکستانپاور ڈویژن کی سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید

پاور ڈویژن کی سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید

solar panels in pakistan

پاور ڈویژن کی سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد: (سنو نیوز) سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاور ڈویژن نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔

پاور ڈویژن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی گئی تاہم یہ درست ہے کہ نیٹ میٹرنگ کا موجودہ نظام شمسی توانائی میں غیر صحت مندانہ سرمایہ کاری کو فروغ دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار

سوشل میڈیا پر سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں پر پاور ڈویژن کا رد عمل سامنے آگیا، سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پاور ڈویژن نے جھوٹی خبروں کی تردید کردی۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی یا پاور ڈویژن نے حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی تاہم یہ درست ہے کہ نیٹ میٹرنگ کا موجودہ نظام شمسی توانائی میں غیر صحت مندانہ سرمایہ کاری کو فروغ دے رہا ہے۔

پاور ڈویژن نے بیان میں کہا ہے کہ امیر افراد بے تحاشہ سولر پینل لگانے سے صارفین کیساتھ حکومت کو بھی سبسڈی کی شکل میں 1 روپے 90 پیسے کا بوجھ برادشت کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید بتایا کہ یہی صورتحال جاری رہی تو آئندہ 2 سالوں میں 3 کروڑ غریب صارفین کے بلوں میں کم از کم 3 روپے 35 پیسے فی یونٹ کا مزید اضافہ ہو جائے گا۔ 2017 کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا تاہم اب اسے متوازن کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کسانوں کی 29 اپریل کو پنجاب میں احتجاج کی کال

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 7 ہزار میگاواٹ صلاحیت کے سولر پینلز درآمد کیے جا چکے ہیں، امیر لوگوں کے شمسی توانائی پر منتقل ہونے سے کیپیسٹی پیمنٹ کا تمام بوجھ متوسط اور غریب طبقے پر منتقل ہورہاہے۔

Share With:
Rate This Article