Homeتازہ ترینبجلی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار

بجلی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار

The Power Division has prepared proposals to reduce the electricity tariff

بجلی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار

اسلام آباد: (سنو نیوز) پاور ڈویژن نے بجلی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کرلیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو بجلی ٹیرف میں کمی پر آئندہ ہفتے بریفنگ دیئے جانے کا امکان ہے۔

پاور ڈویژن نے تجاویز پر آئی ایم ایف سے بھی مشاورت کی ہے۔ بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے 13 تجاویز کو حتمی کیا گیا ہے۔ بجلی ٹیرف میں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق صارفین کے بجلی بل میں کیپیسٹی چارجز کے بعد ٹیکسوں کا بوجھ ہے۔ یکم جولائی سے بجلی کی خرید و فروخت مکمل طور نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کسانوں کی 29 اپریل کو پنجاب میں احتجاج کی کال

ذرائع کے مطابق موجودہ قوانین کے تحت صرف حکومتی کمپنی سی پی پی اے بجلی کی خرید و فروخت کر سکتی ہے۔ نئے طریقے کار کے تحت صنعتی شعبے اپنی پسند کے بجلی کارخانے سے خریداری کر سکے گا۔ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بھی اپنی پسند کی بجلی خریداری کی اجازت ہوگی۔

تجویز پر عملدرآمد سے ملک میں توانائی کی بڑی مقامی مارکیٹ کھل جائے گی۔ تمام ڈسکوز کا انتظامی کنٹرول نجی شعبے کو جلد آؤٹ سورس کرنے کی تجویز بھی ہے۔ ان تجاویز پر عملدرآمد کو آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

Share With:
Rate This Article