Homeانٹرٹینمنٹمشہور ڈچ اداکار ڈونی رول وِنک نے اسلام قبول کرلیا

مشہور ڈچ اداکار ڈونی رول وِنک نے اسلام قبول کرلیا

Renowned Dutch actor embraces Islam

مشہور ڈچ اداکار ڈونی رول وِنک نے اسلام قبول کرلیا

ایمسٹرڈیم:(ویب ڈیسک) یورپی ملک نیدرلینڈ کے معروف اداکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈونی رول وِنک نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

ڈونی رول وِنک نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مسجد میں کلمہ طیبہ پڑھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈونی رول وِنک ایک مولوی کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ کلمہ طیبہ پڑھ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

ویڈیو کے آخر میں ڈونی رول وِنک “لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ” کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ڈونی رول وِنک کی جانب سے کلمہ طیبہ پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

دنیا بھر سے مسلمانوں کی جانب سے ڈونی رول وِنک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ڈونی رول وِنک نے دبئی میں مسجد کا دورہ کرنے سمیت وہاں وقت گزارنے کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Donny Roelvink (@donnyroelvink)

ڈچ اداکار کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ صارفین نے ڈونی رول وِنک کے اس فیصلے کی تعریف کی ہے جبکہ کچھ صارفین نے اس پر تنقید کی ہے۔ ڈونی رول وِنک نے ابھی تک اپنے اس فیصلے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے۔

Share With:
Rate This Article