29 April 2024

Homeتازہ ترینخیرپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد

خیرپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد

Crime news

خیرپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد

خیرپور: (سنو نیوز) صوبہ سندھ کے علاقے خیرپور کے گوٹھ وڈا سمنگ میں ایک گھر کے اندر صندوق سےتین بچوں کی لاشیں برآمد، تینوں بچے گذشتہ روز لاپتہ ہوئے تھے۔ پولیس لاشیں قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

تفصیل کے مطابق خیرپور کے گوٹھ وڈا سمنگ میں ایک گھر کے اندر صندوق سے ایک بچی سمیت تین معصوم بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ تینوں بچے گذشتہ منگل کے روز لاپتہ ہوئے تھے ۔ بڑی تلاش کے بعد بچوں کی لاشیں گھر کے اندر صندوق سے ملیں ۔

جن بچوں کی صندوق سے لاشیں ملی ہیں ان میں4 سالہ مدد علی شیخ، ان کی 5 سالہ بہن مہناز شیخ اور چچازاد بھائی عارف علی شامل ہیں۔ جس گھر سے بچوں کی لاشیں ملی ہیں وہ گھر شاہنواز شیخ کا ہے۔ مدد علی شیخ ان کا بیٹا اور مہناز شیخ ان کی بیٹی ہیں جبکہ عارف علی شیخ ان کے بھائی کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔

شاہنواز شیخ کے متعلق بتایا گیا ہےکہ وہ مزدوری کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا گذر بسر کرتاہے ۔ گوٹھ وڈا سمنگ میں گھر کے اندر صندوق سے بچوں کی لاشیں ملنے کی اطلاع پر ایس ایس پی خیرپور زبیر نظیر احمد شیخ فوری طور پر گوٹھ وڈا سمنگ پہنچ گئے جہاں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تین معصوم بچوں کی گھر کے اندر صندوق سے لاشیں ملنے کا واقعہ بڑا افسوسناک ہے۔ بچوں کی لاشوں کی پوسٹ مارٹم کرار ہے ہیں ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر بہت کچھ واضح ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کو سامنے رکھ کر واقعے کی انکوائری کریں گے جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کر تحقیقات کو آگے بڑھائیں گے۔ اگر واقعے میں کوئی ملوث نکلاتو اس کے خلاف قانون کےمطابق کاروائی کریں گے۔

بچوں کی والدہ مسمات سلطانہ شیخ کاکہنا تھا کہ تینوں بچے گذشتہ منگل کے روز لاپتہ ہوئے تھے۔ انہوں نے بچوں کی گمشدگی کی اطلاع بروقت پولیس کو دی لیکن کسی نے توجہ نہیں دی۔

Share With:
Rate This Article