Homeتازہ تریناسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

pakistan stock exchange

اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی:(رپورٹ، آصف علی ) حکومت کی نجکاری پالیسی کا زبردست خیر مقدم، اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ قومی فضائی کمپنی پی آئی اے سمیت خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ، حکومت کی نجکاری پالیسی کا اسٹاک مارکیٹ نے زبردست خیر مقدم کیا۔

تفصیل کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز حصص بازار میں کاروبار تیزی سے شروع ہوا اور کسی بھی موقع پر مارکیٹ ریڈ زون میں نہیں گئی۔ پی آئی اے کی فروخت کے لئے ایک علیحدہ سے ہولڈنگ کمپنی قائم کرنے کی اطلاعات پر سرمایہ کاروں نے جم کر خریداری کی۔

بدھ کو پی آئی اے کے 14 لاکھ 54 ہزار حصص کی خرید و فروخت ہوئی اور اس کے ایک شیئر کی قیمت ایک روپے نوے پیسے اضافے کے بعد 27 روپے 29 پیسے پر بند ہوئی۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹو محمد سہیل نے سنو نیوز کو بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع ہونے اور آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض کے معاہدے پر بات چیت سے مارکیٹ کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

کیپٹل مارکیٹ میں مجموعی طور پر 35 کروڑ 45 لاکھ حصص کی خرید و فروخت کے لئے سرمایہ کاروں نے 11 ارب 88 کروڑ روپے کا سرمایہ لگایا۔ ٹریڈرز نے بدھ کو 81 ارب روپے کا بڑا منافع بھی کمایا۔

مجموعی حصص کی مالیت 9 ہزار 346 ارب روپے پر پہنچ گئی۔ مارکیٹ میں 346 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جس میں سے 179 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 152 میں کمی اور 15 حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Share With:
Rate This Article