Homeتازہ ترینڈالر کی قدر میں 4 پیسے کمی

ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کمی

us currency Dollar

ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کمی

کراچی: (سنو نیوز) انٹربینک میں کاروبار کا اختتام، ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کمی،ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔

گذشتہ روز بھی انٹربینک میں روپےکی قدر بڑھنےکا سلسلہ آج بھی برقرار رہاتھا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی دیکھنے کو نظر آئی تھی۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 8 پیسے کا ہوگیا تھا۔جبکہ پیر 25 مارچ کے روز انٹربینک میں ڈالر صرف ایک پیسہ سستا ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔

جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی رہی تھی۔ حکومت کی طرف سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ حصص بازار میں کاروبار تیزی سے شروع ہوا اور تمام دن مارکیٹ گرین زون میں رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 380 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 65 ہزار 906 پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ نہ رکا

مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی جم کر خریداری کی۔ مجموعی طور پر 56 لاکھ 80 ہزار ڈالر مالیت کے حصص بیرونی سرمایہ کاروں نے خریدے۔ 44 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کئے،، مارکیٹ میں نیٹ فارن انویسٹمنٹ کا حجم 13 لاکھ ڈالر رہا۔

کیپٹل مارکیٹ میں 12 ارب روپے مالیت کے 30 کروڑ 37 لاکھ حصص کی تجارت ہوئی۔ ٹریڈرز نے 54 ارب روپے منافع بھی کمایا۔ مجموعی حصص کی مالیت 9 ہزار 265 ارب روپے پر پہنچ گئی۔

Share With:
Rate This Article