29 April 2024

Homeتازہ ترینآن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار

آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار

online harrasment

آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےآن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

قومی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم کے مطابق گرفتارملزم اسامہ خلیق کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کیں۔ ملزم نے قابل اعتراض تصاویر متاثرہ کے گھر والوں کو بھی بھیجی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ ملزم کے زیر استعمال موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ہر گزرتے دن کیساتھ جنسی ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوتا دیکھا جا رہا ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے کسی بھی جرم کو “سائبر کرائم “سمجھا جاتا ہے ۔ ان سائبر کرائم کی ایک لمبی لسٹ بھی دی گئی ہے ۔

اس لسٹ کے مطابق کسی کی آن لائن معلومات چوری کرنا، دھمکی دینا، ویب سائٹ ہیک کرنا، ڈیوائس کو نقصان پہنچانا، آن لائن ہراسانی، ہیکنگ وغیرہ آن لائن سائبر کرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

ان کے علاوہ چائلڈ پورنوگرافی، سپیم ای میل، خطرناک وائرس بھیجنا، کسی کی ذاتی معلومات، پاس ورڈ چوری کرنا، آن لائن بدنام کرنا، مالی فراڈ سمیت کئی کرائم “سائبر کرائم” کہلاتے ہیں ۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سیل نے شہریوں کو سائبر کرائم کی شکایات درج کرانے کیلئے مختلف قسم کی سہولیات مہیا کی ہیں۔انٹرنیٹ دھوکا دہی، ذاتی معلومات چوری، ہراسانی اور دیگر مسائل کا شکار ہونے والے افراد سائبر کرائم سیل کی ہیلپ لائن 9911 پر کال کر کے مسئلہ درج کرا سکتے ہیں۔

Share With:
Rate This Article