Homeپاکستانسپریم جوڈیشل کونسل ججوں کے محاسبے کا فورم ہے: سینیٹر عرفان صدیقی

سپریم جوڈیشل کونسل ججوں کے محاسبے کا فورم ہے: سینیٹر عرفان صدیقی

senator irfan siddiqui

سپریم جوڈیشل کونسل ججوں کے محاسبے کا فورم ہے: سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد: (سنو نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل ایجنسیوں کے نہیں، ججوں کے محاسبے کا فورم ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے چھ ججوں کے خط پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی شکایت غلط جگہ پہنچائی ہے۔ پانچ سال تک جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے حق میں ایک لفظ تک نہ بولنے والوں کے ضمیر اچانک کیوں جاگ گئے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ9 مئی کے ملزموں کے تحفظ کے لئے مخصوص جماعت کی سہولت کاری کی جا رہی ہے۔ ان جج صاحبان کو دھمکیاں دینے یا دباؤ ڈالنے والے کرداروں کو سزا دینے کا اختیار خود ان ججوں کے پاس تھا۔ انہیں چاہیے تھا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی طرح برملا ایسے کرداروں کا نام لیتے اور عدلیہ پر اثر انداز ہونے کے الزام میں انہیں اپنی عدالتوں میں طلب کرتے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بظاہر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج نے اپنے سے جونیئر ججوں پر اثر انداز ہوکر یہ خط لکھوایا ہے، جس کا محرک کوئی اور ہے۔ان کا ایک ساتھی جج حق گوئی کے جرم میں پانچ سال عدالتوں کے دھکے کھاتا رہا ،کوئی اس کے حق میں ایک لفظ تک نہیں بولا۔ ایک آدھ جج کے سوا سب نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا سوشل بائیکاٹ کئے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ آج اس کے حق میں آنے والے فیصلے کی آڑ لے کر وہ ایک سیاسی ایجنڈے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو “ضابطہ اخلاق” کی خلاف ورزی کی سزا دی گئی تھی۔ درحقیقت ضابطہ اخلاق کی دھجیاں ان جج صاحبان نے اڑائی ہیں جو 9 مئی کے ملزمان کو سزائیں سنائے جانے کے حتمی مرحلے میں انتظامیہ اور ایجنسیوں پر سوالات اٹھا کر ایک مخصوص جماعت کے سہولت کاروں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Share With:
Rate This Article