Homeپاکستانپنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث مکمل

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث مکمل

Punjab assembly Pakistan

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث مکمل

لاہور:(سنو نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث مکمل ہوگئی۔ کل پنجاب اسمبلی سے 4480 ارب روپے بجٹ کی حکومت منظوری لے گی۔ وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا 2018 ء میں آرٹی ایس کو بیٹھاکر ناہل کرپٹ شخص کو مسلط کیا گیا ،مگر اب دوبارہ پنجاب میں ترقی کا سفر شروع ہوگا۔ اپوزیشن اراکین اسمبلی نے بجٹ کو غیر منصفانہ قرار دیدیا۔

تفصیل کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث مکمل ہو گئی ہے۔ حکومت مالی سال 2023-24 ء کے 4480 ارب روپے بجٹ کی پنجاب اسمبلی سے جمعہ کے روز منظوری لے گی۔بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا جلد مہنگائی کو کم کریں گے۔ 2018ء میں ووٹ چوری کرکے ان کو مسلط کیا گیا ،اس وقت کرپشن کا نمبر ایک سو سترہ تھا۔ ان کی حکومت میں کرپشن کا نمبر ایک سو بیالیس پر چلا گیا تھا۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ محدود مدت میں حکومت نے اٹھائیس منصوبوں پر کام کاآغاز کر دیا ہے۔ ادھر اپوزیشن کے اراکین نے الزام لگایا کہ وسائل کا استعمال غیر منصفانہ طریقے سے کیاجارہا ہے جوہونے نہیں دیں گے۔ پولیس کیلئے جو بجٹ مختص کیا وہ پی ٹی آئی کیخلاف استعمال کرکےان کو خوش کیا جارہا ہے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ 9 مئی کی آڑ میں پی ٹی آئی کودیوار کے ساتھ لگایا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین اسمبلی نے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت نے ملک کو ہمشہ مشکلات سے نکالا ہے۔ اب بھی پنجاب کے عوام کو ترقی ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے محدودت مدت میں بڑے منصوبے دے دئیے ہیں۔اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال نے اجلاس جمعرات کی صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا ۔

Share With:
Rate This Article