Homeانٹرٹینمنٹبابراعظم سے منسوب سخت بیان،نازش جہانگیر نے تردید کردی

بابراعظم سے منسوب سخت بیان،نازش جہانگیر نے تردید کردی

بابراعظم سے منسوب سخت بیان،نازش جہانگیر نے تردید کردی

بابراعظم سے منسوب سخت بیان،نازش جہانگیر نے تردید کردی

کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا برا یوٹرن، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے منسوب بیان کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم سے شادی کے متعلق بات کرنے پر نازش جہانگیر کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرول کیا جس پر اداکارہ کی جانب سے بابر اعظم کے مداحوں کے لیے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا گیا۔

نازش جہانگیر نےمبینہ طور پراپنے پیغام میں کہا کہ جس کو بھی میری بات بُری لگی ہے وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں لیکن براہِ کرم! میری جان چھوڑ دیں۔تاہم بعد میں انہوں نے خود سے منسوب اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔

گذشتہ دنوں نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا، اس دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا تھا کہ اگر کپتان بابر اعظم اُنہیں شادی کی پیشکش کریں گے تو اُن کا جواب کیا ہوگا؟

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نازش جہانگیر نے کہا تھا وہ بابر اعظم کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے معذرت کرلیں گی، اداکارہ کا یہ بیان جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو بابر اعظم کے مداحوں نے اُن پر کڑی تنقید کی۔

اس سے قبل نازش جہانگیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا تھا کہ بابراعظم کے مداح ٹریگر ہوگئے ہیں اور دل کھول کر منفی پہلو اجاگر کر رہے ہیں، بابر بھائی ہم سب کے بھائی ہیں! میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں، خوامخواہ میرے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے سوال و جواب کے اس سیشن کے بعد اپنا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پبلک سے پرائیوٹ کردیا تھا، بعدازاں اُنہوں نے ناقدین کو جواب دینے کے لیے دوبارہ اپنا انسٹاگرام ہینڈل بپلک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہمارا پورا فوکس ورلڈکپ پر ہے، اسے پہلے میچز میں بہترین ٹیم بنالیں گے :بابر اعظم

Share With:
Rate This Article