Homeپاکستانمیاں بیوی نے ایک ساتھ سی ایس ایس کا امتحان پاس کرلیا

میاں بیوی نے ایک ساتھ سی ایس ایس کا امتحان پاس کرلیا

Couple makes history by bagging success in CSS exam

میاں بیوی نے ایک ساتھ سی ایس ایس کا امتحان پاس کرلیا

لاہور: (ویب ڈیسک) سول سروسز کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا جس میں میاں بیوی نے ایک ساتھ سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سول سروسز کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے جن میں سے 210 امیدواروں کی تقرری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 2023ءمیں 13 ہزار 800 امیدواروں نے سول سروس کے امتحانات کے لیے درخواستیں جمع کروائی تھیں جن میں سے صرف 408 امیدوار پہلے مرحلے میں کامیاب ہو سکے تھے۔ دوسرے میں 210 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی جن میں سے 84 خواتین اور 126 مرد کامیاب ہوئے تھے۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کی طرف سے سول سروسز کے امتحانات میں کامیاب حاصل کرنے والی امیدواروں کے حتمی نتائج کے اعلان کے ساتھ ساتھ 210 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

2019 والے فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی نہ ہوتا: چیف جسٹس پاکستان

کامیاب امیدواروں کی فہرست میں 2 امیدوار میاں بیوی ہیں جنہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی کامیابی کا بتاتے ہوئے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔


حزیفہ اورنگزیب نامی ایکس صارف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ الحمدللہ! میں نے اور میری بیوی نے مل کر ایک خواب دیکھا تھا جس میں ہم ایک ساتھ کامیاب ہوئے ہیں۔ الحمدللہ! میں نے اور بیوی نے سی ایس ایس 2023ءکے امتحانات میں کامیاب حاصل کرلی ہے۔

ڈاکٹر حزیفہ اورنگزیب نے لکھا کہ میری بیوی کی پوسٹنگ محکمہ ریونیو سروسز میں جبکہ میری پوسٹنگ پولیس سروس آف پاکستان میں ہوگئی ہے، وہ ڈاکٹر ای ایم سی 2021ءکے ساتھ ساتھ گولڈل میڈل بھی حاصل کر چکے ہیں۔ حزیفہ اورنگزیب کے حوالے سے دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ وہ سماجیات، سیاست، تاریخ کے علاوہ ٹیچنگ کے شعبے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

حزیفہ اورنگزیب کی بیوی ڈاکٹر حاجرہ نیاز کی طرف سے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی کامیابی کی خبر شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھ شوہر کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ: میں ایم بی بی ایس کے سیکنڈ ایئر میں تھی جب حزیفہ نے میرے گھر اپنا رشتہ بھیجا تھا تو میں نے انہیں بتایا کہ میرے لیے میرا کیریئر بہت اہم ہے۔


انہوں نے بتایا کہ حزیفہ نے مجھے کہا تو پھر مل کر کرتے ہیں جس کے بعد ہم نے اپنی زندگی کا آغاز کیا، شادی کے بعد سے کے پی کے انوویشن ایوارڈ، پرائم منسٹر ایوارڈ، 19 مضامین میں ایوارڈز، ڈینز آنر، بی بی سی مینشن اور یوتھ انٹیریئر منسٹری کے بعد اب پہلی ہی کوشش میں سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کی ہے۔


ڈاکٹر حاجرہ کا کہنا تھا کہ زندگی کے ہر مشکل موقع پر میں اور میرے شوہر ایک دوسرے کا سہارا بنے، ایک دوسرے کو ہمیشہ سپورٹ کیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ان کامیابی کو سراہے جانے کے ساتھ ساتھ مبارکباد کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں اور انہیں لوگوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Share With:
Rate This Article