Homeکھیلکرکٹہمارا پورا فوکس ورلڈکپ پر ہے، اسے پہلے میچز میں بہترین ٹیم بنالیں گے :بابر اعظم

ہمارا پورا فوکس ورلڈکپ پر ہے، اسے پہلے میچز میں بہترین ٹیم بنالیں گے :بابر اعظم

ہمارا پورا فوکس ورلڈکپ پر ہے، اسے پہلے میچز میں بہترین ٹیم بنالیں گے :بابر اعظم

ہمارا پورا فوکس ورلڈکپ پر ہے، اسے پہلے میچز میں بہترین ٹیم بنالیں گے :بابر اعظم

لاہور:(سنونیوز)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہمارا پورا فوکس ورلڈکپ پر ہے، اسے پہلے میچز میں بہترین ٹیم بنالیںگے،جب بھی کوئی سیریز شروع کرتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ سیریز جیتیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہو ر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کاکہنا تھا کہ میں کسی کی باتوں میں آکر اپنا پلان تبدیل نہیں کرتا، جو اپنا پلان بنایا ہو اسی پر رہتا ہوں،پہلے بہت کرکٹ ہوئی جس کی وجہ سے انجریز ہوئیں، یہ کھیل کا حصہ ہے کسی بھی کھلاڑی کو کسی بھی وقت انجری ہوسکتی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بولے کوشش کرتے ہیں کہ کھلاڑی کی فٹنس کا خیال رکھیں، انجری کھیل کا حصہ ہے، کھلاڑی کی فٹنس کا خیال رکھا جارہا ہے، جب بھی آپ کا کوئی بڑا کھلاڑی انجرڈ ہوتا ہے تو اس کا نقصان ہوگا،مجھے پوری امید ہے کہ رضوان بہت جلد فٹ ہو جائیں گے۔

بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں کہ اپنے بینچ سٹرنتھ کو زیادہ سے زیادہ موقع دیںاگر ہم نے مختلف مائنڈ سیٹ کے ساتھ جانا ہوگا تو مختلف کمبی نیشن چیک کریںگے. کوشش ہوگی کہ زیادہ وہی کمبینیشن استعمال کریں تو ورلڈکپ میں استعمال کرنا ہے۔

ٹیم ممبران کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کپتان کاکہنا تھا کہ میں پچھلے تین سال سے کپتان ہوں لیکن ٹیم کی بونڈنگ اچھی رہی ہے، شکست کی وجہ سے لوگوں کو لگتا ہے کہ ٹیم کی آپس میں نہیں بن رہی، میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کے ساتھ کھیلا ہوا ہوں تو میری خیال سے ٹیم کی آپس میں اچھی بونڈنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پوراکردیا

Share With:
Rate This Article