Homeکھیلکرکٹجاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پوراکردیا

جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پوراکردیا

جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پوراکردیا

جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پوراکردیا

لاہور:(ویب ڈیسک )پشاور زلمی کے اونر جاویدآفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا،بیش قیمتی ایم جی تحفے میں دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے حالیہ سیز ن میں ناقابل شکست سنچری بنانے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے بابراعظم کے لیے ایم جی گاڑی کا اعلان کیا گیا تھا جس پر آج عملدرآمد کرلیا گیا ۔

جاوید آفریدی کی جانب سے پاکستان میں تیار ہونے والی پہلی ایم جی ایسنس کی چابی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو دے دی گئی.

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی وائرل ہوئیں جس میں جاوید آفریدی اور بابراعظم کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

بابراعظم کو گاڑی کی چابی دیتے وقت مداحوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اور وہ بابراعظم کو دیکھنے اور ان کے ساتھ تصاویر لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی۔

بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 111 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک اور ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام

Share With:
Rate This Article