Homeصحتتربوز کے بیج کھانا صحت کے لیے مفید؟

تربوز کے بیج کھانا صحت کے لیے مفید؟

تربوز کے بیج کھانا صحت کے لیے مفید؟

تربوز کے بیج کھانا صحت کے لیے مفید؟

لاہور:(ویب ڈیسک )گرمیوں کی آمدآمد ہے تو منڈیوں میں ہرے ہرے تربوز دکھائی دینے لگے ہیں جو ہر گھر میں استعمال ہوتے دکھائی دیں گے،تربوز کے فائدے تو ان گنت ہیں تاہم اس میں موجود بیج کے حوالے سے یہ بحث کبھی ختم نہیں ہوتی کہ اس کے بیج کھانے چاہیے یا نہیں۔

تربور کے بیج تربوز کی طرح فائدے مند ہیں لہذ ا انہیں کھالینے میں کوئی مسئلے والی بات نہیں ،تربوز کے بیجوں میں میگنیشم جیسے مفید غذائی جز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

4 گرام بیجوں سے 21 ملی گرام میگنیشم جسم کو ملتا ہے جو روزانہ درکار مقدار کے 5 فیصد حصے کے برابر ہے۔میگنیشم ہمارے جسم کے میٹابولک افعال کے لیے ضروری ہوتا ہے جبکہ اعصاب کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام، دل اور ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی اہم ہوتا ہے۔

تربوز کے بیجوں میں آئرن کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ غذائی جز صحت مند ہیموگلوبن کے لیے اہم ہوتا ہے۔

ہیموگلوبن کے باعث جسم کے ہر حصے میں آکسیجن پہنچتا ہےجبکہ غذائی کیلوریز کو توانائی میں بدلنے میں جسم کی مدد کرتا ہے۔یہ بیج صحت کے لیے مفید چکنائی اور فیٹی ایسڈز کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

تربوز میں موجود چکنائی دل کی صحت کو بہتر بناکر ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم کرتی ہے جبکہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔

تربوز کے بیج زنک کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہیں۔یہ غذائی جز مدافعتی نظام کے لیے اہم ہوتا ہے جبکہ جسم کے اعصابی اور ہاضمے کے نظاموں کے افعال میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ناشتے میں مکھن یا مارجرین: صحت کیلئے کون زیادہ مفید؟

Share With:
Rate This Article