Homeتازہ ترینایک اور ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام

ایک اور ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام

Babar-Azam

ایک اور ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام

لاہور: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے تیسرے ٹی 20 کے دوران پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور کرکٹ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بابراعظم نے ایسا شاندار کارنامہ سرانجام دیا جس سے کرکٹ کی تاریخ میں انکا نام چلتا رہے گا، بابراعظم نے ٹی 20 کپتان کی حیثیت سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ایرون فنچ کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد رضوان نےٹی20 میں تیزترین3000رنزبنانے کا ریکارڈ بنالیا

کپتان بابراعظم نے یہ سنگ میل اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی 37 رنز کی اننگز کے دوران حاصل کیا، یہ بابراعظم کے کیریئر کا ایک اہم اور یادگار لمحہ ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کے پاس تھا جنہوں نے ٹی 20 میں اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 76 اننگز میں 2236 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 67 اننگز میں 2246 رنز بناتے ہوئے آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک نیوزی لینڈ سیریز: پاکستان کوتیسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست

یہ کامیابی بابراعظم کی کرکٹ کے میدان میں غیر معمولی صلاحیتوں اور قیادت کو اجاگر کرتی ہے، پاکستان کے کپتان کے طور پر بابراعظم مسلسل اپنی کارکردگی اور نئے ریکارڈز سے اپنی ٹیم اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو متاثر کرتے نظر آتے ہیں۔

بابراعظم کی کرکٹ کیلئے لگن اور مہارت نے جدید کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر ان کی پوزیشن مستحکم کر دی ہے، شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ بابراعظم ابھی رکیں گے نہیں اور اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران بڑے بڑے کرکٹرز کے ریکارڈ توڑیں گے۔

Share With:
Rate This Article