Homeتازہ ترینمحمد رضوان نےٹی20 میں تیزترین3000رنزبنانے کا ریکارڈ بنالیا

محمد رضوان نےٹی20 میں تیزترین3000رنزبنانے کا ریکارڈ بنالیا

M-Rizwan

محمد رضوان نےٹی20 میں تیزترین3000رنزبنانے کا ریکارڈ بنالیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی 20 میں تیز ترین 3000 رنز بنانے میں ویرات کوہلی اور بابراعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے ٹی 20 میچ میں محمد رضوان نے یہ سنگ میل عبور کیا، محمد رضوان نے صرف 79 اننگز میں 3000 رنز مکمل کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیوی بلے باز ناکام، پاکستان نے دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیت لیا

محمد رضوان سے قبل ویرات کوہلی اور بابراعظم دونوں نے 81،81 اننگز میں 3000 رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا لیکن محمد رضوان نے 79 ویں اننگز میں 3000 رنز اسکور کرکے بابر اور ویرات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 3000 رنز کا سنگ میل عبور کیا اس سے قبل پاکستان کی جانب سے صرف بابراعظم ہیں جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 3000 رنز کا سنگ میل عبور کیا ہوا ہے۔

Share With:
Rate This Article