Homeتازہ ترینمحمد عامر کا شاندار کم بیک، پاکستان نے دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیت لیا

محمد عامر کا شاندار کم بیک، پاکستان نے دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیت لیا

محمد عامر کا شاندار کم بیک، پاکستان نے دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیت لیا

محمد عامر کا شاندار کم بیک، پاکستان نے دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیت لیا

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) فاسٹ بائولر محمد عامر کا4 سال بعد شاندار کم بیک،قومی ٹیم نے مہمان نیوزی لینڈ کو بری طرح شکست سے دوچار کر دیا ہے۔

پاکستان کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیوی ٹیم کی بلے بازی بری طرح ناکام ہوگئی۔ پوری مہمان ٹیم صرف نوے رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی تھی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کرکیوی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات سے دوچار رہی اور اننگز کے تیسرے اوور میں سولہ کے اسکور پر ٹم سیفرٹ صرف 12 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔ابھی کیوی ٹیم اس نقصان سے سنبھل نہ پائی تھی کہ محمد عامر کے اگلے ہی اوور میں ٹم رابنسن کی اننگز کا خاتمہ کر دیا اور اس کے بعدڈین فاکس کرافٹ کی وکٹ لے کر کیوی ٹیم کو شدی پریشان کر دیا

چھتیس رنز پر3 وکٹیں اڑنے کے بعد جیمز نیشام میدان میں آئے لیکن 8ویں اوور میں ابرار احمد نے چیپمین کیساتھ ساتھ نیشام کو بھی آئوٹ کرکے سب پر اپنی دھاک بٹھا دی۔کیوی کپتان مائیکل بریسویل بھی صرف 4 رنز ہی بنا سکے ۔

قومی ٹیم کے اسپنر شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے کپتان اش سودھی کو بھی آئوٹ کرکے پاکستان کو اہم کامیابی سےہمکنارکروایا ۔ شاہین آفریدی نےبین لسٹر اور کول میک کونچی کو واپس بھیج کر کیوی ٹیم کی اننگز کا 90 رنز پراختتام کردیا۔پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، ابرار احمد، شاداب خان اور محمد عامر نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم میدان میں اتری اور 91 رنز کا یہ ہدف باآسانی صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ پاکستان کی دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جیت کیلئے محمد رضوان نے اہم کردار ادا کیا وہ آخر تک وکٹ پر کھڑے رہے اور بغیر آئوٹ ہوئے 45 رنز بنائے جبکہ عرفان خان نے 19 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔

اس سے پہلے ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں  قومی ٹیم کے بابر اعظم نے کہا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم وکٹ بہت عمدہ ہے اس لئے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جبکہ ٹیم میں کسی کھلاڑی کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے ۔ جبکہ کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلےباؤلنگ کا ہی فیصلہ کرتے ۔

Share With:
Rate This Article