Homeکھیلکرکٹپاک نیوزی لینڈ سیریز: پاکستان کوتیسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست

پاک نیوزی لینڈ سیریز: پاکستان کوتیسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست

پاک نیوزی لینڈ سیریز: پاکستان کوتیسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست

پاک نیوزی لینڈ سیریز: پاکستان کوتیسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست

راوپنڈی:(سنونیوز)پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز،پاکستان کوتیسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست،چیپمین 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ہدف کا تعاقب پراعتماد اندز میں کیا گیا،دونوں اوپنرز نے مجموعی اسکور 42 رنز تک پہنچایا،عباس آفریدی نے پہلے اوپنرٹیم سیفرٹ کو 42 رنز پر بولڈ کیا۔

نیوزی لینڈ نے دوسری وکٹ روبنسن کی شکل میں گنوائی،وہ 28 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

دو وکٹیں گنوانے کے بعد مارک چیپمین اور فوککروفٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو سنبھالا،دونوں بلے بازوں نے چوکے چھکے لگاکر تیزی سے ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔

چیپمین نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے42 گیندوں پر 9 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر 178 رنز بنائے،شاداب خان 20 گیندوں پر 41 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے

بابراعظم 37 اور صائم ایوب 32 رنز بناکر نمایاں رہے،نیوزی لینڈ کے ایش سودھی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیوی ٹیم کےکپتان  نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

خیال رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان 7 وکٹوں سے فاتح رہا تھا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی  میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہونا ہیں جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد رضوان نےٹی20 میں تیزترین3000رنزبنانے کا ریکارڈ بنالیا

Share With:
Rate This Article