Homeپاکستانپی ٹی آئی کو بڑاریلیف،نام ای سی ایل سے نکل گئے

پی ٹی آئی کو بڑاریلیف،نام ای سی ایل سے نکل گئے

پی ٹی آئی کو بڑاریلیف،نام ای سی ایل سے نکل گئے

پی ٹی آئی کو بڑاریلیف،نام ای سی ایل سے نکل گئے

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کا بڑا اقدام ،پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق شہباز حکومت نے تحریک انصاف حکومت کے کابینہ ارکان پر بیرون ملک جانے کی عائد پابندی ختم کردی۔موجودہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنےکی منظوری دی ہے۔

پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے البتہ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرح خان، زلفی بخاری کے نام ای سی ایل میں برقرار ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا بھی نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزراٗ غلام سرور، مرادسعید، پرویزخٹک، شفقت محمود، اعجازشاہ، علی زیدی، خسروبختیار، اعظم سواتی، اسدعمر، عمرایوب، محبوب سلطان، فواد چوہدری، فروغ نسیم اور شیریں مزاری و دیگر ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سے نکالنےکی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کا جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

Share With:
Rate This Article