Homeکاروبارپی آئی اے کی تنظیم نو میں2 اہم سنگ میل حاصل

پی آئی اے کی تنظیم نو میں2 اہم سنگ میل حاصل

پی آئی اے کی تنظیم نو میں2 اہم سنگ میل حاصل

پی آئی اے کی تنظیم نو میں2 اہم سنگ میل حاصل

کراچی :(ویب ڈیسک )قومی ایئرلائن  کی نجکاری کے سلسلے میں اہم پیش رفت ،پی آئی اے کی تنظیم نو میں2 اہم سنگ میل حاصل ۔

اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے کے حصص یافتگان اور قرض دہندگان نے انتظامی اسکیم کی منظوری دیدی۔ نجکاری کے ایک حصے میں کابینہ نے پی آئی اے سی ایل کی علیحدگی اور تنظیمِ نو کی منظوری دی تھی۔

تنظیم نوطریقہ کار کی شیئرہولڈر کے غیرمعمولی اجلاس میں منظوری دی گئی۔پی آئی اےسی ایل کے کریڈٹرز کی میٹنگ میں انتظامی اسکیم کی توثیق کی گئی ہے۔

وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری بہتراندازسے آگے بڑھ رہی ہے، جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے پی آئی اےپر کام تیزی سے جاری ہے، علیم خان اکیلےیہ کام نہیں کر سکتے کافی اور ادارے شامل ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے ہفتوں میں نہیں دنوں میں کام ہو رہا ہے، جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی:انڈیکس میں700سےزائدپوائنٹس کااضافہ

Share With:
Rate This Article