Homeتازہ ترینساس کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ساس کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ساس کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ساس کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: (ویب ڈیسک )انسانیت کا دل دہلا دینے والا واقعہ،ساس کو قتل کر کے لاش بکسے میں بند کر کے فرار ہونے والا اشتہاری ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق سبزہ زار پولیس نے 2 ماہ سے مفرور ملزم عقیل کو گرفتار کیا، ملزم نے ہنجروال میں 15 فروری کو اپنی ساس کو بےدردی سے قتل کیا تھا۔

ایس ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق مذکورہ ملزم نے نہ صرف ساس کو قتل کیا بلکہ اسکے بعد لاش کو بکسے میں بند کرکے بھاگ گیا تھا۔

مقتولہ کی بیٹی عائشہ تسلیم کی مدعیت میں تھانہ ہنجروال میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈی آئی خان میں کسٹم اہلکاروں پردہشتگردوں کاحملہ،2جوان شہید

Share With:
Rate This Article