Homeپاکستانبیساکھی میلہ: 3 ہزار بھارتی سکھ یاتری اپنے وطن واپس چلے گئے

بیساکھی میلہ: 3 ہزار بھارتی سکھ یاتری اپنے وطن واپس چلے گئے

Biasakhi-Mela-Sikh-Pilgrims

بیساکھی میلہ: 3 ہزار بھارتی سکھ یاتری اپنے وطن واپس چلے گئے

لاہور: (سنو نیوز) بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد 3 ہزار کے قریب بھارتی سکھ یاتری واہگہ کے راستے اپنے وطن بھارت واپس چلے گئے، بھارتی یاتریوں نے پاکستان میں 10 روز قیام کیا۔

پاکستان میں 10 روز قیام کے بعد سکھ یاتری بھارت واپس روانہ ہوگئے، بھارتی سکھ یاتری بسوں پر سوار ہو کر واہگہ پہنچے تو ان کے جذبات دیدنی تھے، انہوں نے جہاں پاکستانی حکومت اور عوام کی تعریف کی وہیں دوبارہ آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سکھ یاتریوں سے واردات کرنے والے ملزمان گرفتار

بھارتی سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا میں جو کہا جاتا ہے، پاکستان تو اس سے کہیں مختلف ہے، بھارتی میڈیا ہمیں پاکستان کے مطابق غلط معلومات دیتا ہے۔

سکھ یاتریوں کو الوداع کہتے ہوئے گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے چیئرمین اور صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری طور پر بیساکھی کو تہوار کے طور پر منایا گیا ہے، بھارتی سکھ جب چاہیں اپنے گوردواروں میں آسکتے ہیں۔

پاکستان میں مینار پاکستان کے قریب قیام کے دوران سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان، ڈیرہ صاحب اور دیگر گوردواروں میں گئے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بیساکھی تہوار: سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے لاہور پہنچ گئے

Share With:
Rate This Article