Homeتازہ ترینسکھ یاتریوں سے واردات کرنے والے ملزمان گرفتار

سکھ یاتریوں سے واردات کرنے والے ملزمان گرفتار

سکھ یاتریوں سے واردات کرنے والے ملزمان گرفتار

سکھ یاتریوں سے واردات کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور:(سنونیوز)سکھ یاتری سے واردات کرنے والے تین ملزمان کو آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے لاہور کے علاقے گلبرگ سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ شاہ رخ، ریحانہ شاہ رخ اور محمد عرفان شامل ہیں ۔ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے کہنے پر پاکستان آتے اورسکھ یاتریوں سے واردات کے بعد فرارہوجاتے۔ ہمسایہ ملک سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے یہ واردات کی۔

ایس پی ماڈل ٹاون آفتاب پھلروان نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ واردات کے فورا بعد ملزمان غیر ملکی خفیہ ایجنسی کواطلاع دیتے تاکہ دنیا میں پاکستان کی ساکھ مجروح ہو ۔ پریس کانفرنس کے بعد کنول جیت سنگھ کی سالگِرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔

بعد ازاں بھارتی ریاست ہریانہ کی سکھ فیملی نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے ملاقات کی ۔ ملزمان کی جلد گرفتاری ، رقم و مال مسروقہ کی برآمدگی پر پنجاب پولیس کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی۔

دوسری جانب نوکری کا جھانسہ دے کر گردے نکالنے والا گروہ پکڑا گیا جس نے کم ازکم 90 افراد کے گردے نکال لیے اور ایک گردہ 25 تا 25 لاکھ روپے کے درمیان بیچا۔

ایس پی صدر سدرہ خان نے کہا ہے کہ گروہ نے لاہور سے نوے افراد کے گردے نکلوائے، ملزمان نوکری کا جھانسہ دے کرشہریوں کو اسلام آباد لے جاتے تھے، غیر قانونی پیوند کاری کا عمل اسلام آباد کے فارم ہاؤس میں کیا جاتا تھا، پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹرز کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

ایس پی صدر نے مزید بتایا کہ ملزمان کا ٹارگٹ غریب اور بھٹہ مزدور ہیں، گروہ کے چار ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں،یہ ملزمان نوکری دینے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کا کہہ کر گردہ نکالتے تھے، ایک گردہ پچیس سے پچاس لاکھ میں بیچا جاتا تھا جس میں ڈاکٹر براہ راست ڈونر سے رابطہ نہیں کرتا تھا۔

دوسری جانب گردہ اسکینڈل کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ آٹھ رکنی گروہ کو سونیا نامی ہیلتھ ورکر کی معاونت رہی جبکہ اس کا شوہر وحید طاہر پراپرٹی ڈیلر اور گردہ فروشوں کا بندوبست کرتا تھا۔ شوکت نے پینسٹھ ملکی و غیر ملکی خریداروں کے گردے کی سرجریز کرائیں۔ ڈاکٹر فواد کی غیر موجودگی میں مکینک نوید مریضوں کی سرجریز کرتا رہا۔

پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹر فواد کا فرنٹ مین شوکت معذور شخص ہے۔ شوکت نے 65 ملکی و غیر ملکی خریداروں کے گردے کی سرجریز کروائیں۔ لیاقت نامی شخص اپنا گردہ اسی گینگ کو فروخت کرکے اہم کارندہ بن گیا۔

پندرہ سال قبل فروخت کرنے والے لیاقت نے مزید 15 افراد کے گردے خریدے۔ فاروق نامی شخص نے بھی اپنا گردہ بیچ کر گینگ کی رکنیت حاصل کی۔ ڈاکٹر فواد کی غیر موجودگی میں مکینک نوید مریضوں کی سرجریز کرتا رہا ۔ مکینک نوید نے گردوں کی پیوندکاری کی تربیت ڈاکٹر فواد سے حاصل کی۔ ڈاکٹر فواد سمیت گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور: سگے بھائیوں میں جھگڑا، بھائی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

گذشتہ دنوں راج گڑھ کے علاقے میں دوبھائیوں میں جھگڑا ہوا جس پر ایک نے دوسرے بھائی کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔ مقتولین کی شناخت سلطان اور شہزاد حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔

تھانہ راج گڑھ کی پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تفتیش جاری ہے۔ پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے، شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔

دوسری جانب شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرکے تین رکنی متحرک ڈکیت موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے لیپ ٹاپ، گھڑیاں، 4 موٹر سائیکلیں، غیر قانونی اسلحہ اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرکے معصوم شہریوں اسلحہ سے ہراساں کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں تیمور راحیل اور غلام مصطفیٰ شامل ہیں۔

ادھر سٹریٹ کرائم میں ملوث ریکارڈ یافتہ گروہ کے 2ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ گروہ کےارکان ہمایوں اور سعید کو گرفتار کیا۔ایس پی احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ ملزمان ڈکیتی، راہزنی، موٹرسائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔

ملزمان کے قبضہ سے پستول اور گولیاں، چھینی گئیں5 موٹرسائیکلیں، دو رکشے ودیگر آلات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان نے حالیہ متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گیارہ سال سے بجلی کا بل نہ بھرنے والا شہری گرفتار

Share With:
Rate This Article