Homeکھیلاسکواش چیمپئن جان شیر خان کے لیے مالی امداد کا اعلان

اسکواش چیمپئن جان شیر خان کے لیے مالی امداد کا اعلان

اسکواش چیمپئن جان شیر خان کے لیے مالی امداد اکا اعلان

اسکواش چیمپئن جان شیر خان کے لیے مالی امداد کا اعلان

پشاور:(ویب ڈیسک) نگران خیبر پختونخواہ حکومت نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان اور اُن کی اہلیہ کے علاج کیلئے ماہانہ ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

ترجمان نگران حکومت کے مطابق جان شیر خان اور ان کی اہلیہ کے علاج کے لیے تاحیات امداد دی جائے گی، جان شیر کے لیے امدادی کی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 8 مرتبہ کے عالمی چیمپئن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ شپ جیتنے والے جان شیر خان پُراسرار اور نایاب بیماری پارکنسن کا شکار ہیں جس کا پاکستان میں فی الحال علاج ممکن نہیں ہے۔

عالمی طبی ماہرین بھی بس ادویات کے ذریعے وقت کو دھکا دے رہے ہیں کیونکہ علاج کے معاملے میں عالمی سطح پر بھی کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی ہے۔

پارکنسن ایک قسم کے اعصابی نظام کی خرابی کا نام ہے۔ اس کی وجہ ایک اعصابی کیمکل ٹرانسمیٹر بنام”ڈوپامین” کی کمی ہے جو دماغ کے گہرے حصّے میں نمایاں ہوتی ہے۔ اس کمی کی وجہ فی الحال لا معلوم ہے۔

بیماری کے ابتدائی دور میں سب سے نمایاں ہونے والی خرابیوں میں ہاتھوں کا بلاوجہ تھرتھرانہ، سختی آنا، چال کا سستاور نہ ہموار ہوجانا اور چملنے میں تکلیف ہونا ہے۔ بیماری کے اثرات انسانی معرفت یا عقل پر بھی نمودار ہوتے ہیں۔

یہ بیماری ادھیڑ عمر اور 50 سال سے زاید افراد میں زیادہ عام ہے بیماری کا علاج اکثر”لیوودوپا” اور “ڈوپامین اگونسٹس” سے کیا جاتا ہے۔ جسے جسے بیماری بڑھتی ہے، انسان کا اعصابی نظام خراب تر ہوتا چلا جاتا ہے۔

پاکستان کا نام اسکواش کے میدان میں روشن کرنے والے جان شیر خان 15جون 1969ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد بہادر خان پاکستان ایئر فورس سے وابستہ تھے اور ان کے دو بھائی محب اللہ خان جونیئر اور اطلس خان اسکواش کے کھیل سے وابستہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

نسیم شاہ کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کروڑوں کا معاہدہ

1986ء میں جان شیر خان نے پہلی مرتبہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ 1987ء میں انہوں نے پہلی مرتبہ ورلڈ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ اور 1992ء میں پہلی مرتبہ برٹش اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے مجموعی طور پر آٹھ مرتبہ ورلڈ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ اور چھ مرتبہ برٹش اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیتا۔ وہ 99 پروفیشنل ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ حکومت پاکستان نے جان شیر خان کو 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 14 اگست 1997ء کوہلال امتیاز عطا کیا تھا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اور سابق کپتان سرفراز احمد کے درمیان کینبرا ٹیسٹ میچ سے قبل تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کینبرا میں جاری قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد اور نوجوان بیٹر سعود شکیل کے درمیان بحث ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سعود شکیل سینئر کرکٹر سے سوال کرتے ہیں کہ میں کب تک آپ کے کام آتا رہوں گا؟۔ جس پر سرفراز جواب دیتے ہیں کہ آپ میرے کسی کام کے نہیں ہو، میں نے آپ کو کبھی کچھ کرنے کی ہدایت نہیں کی۔جس پر سعود شکیل نے کہا کہ آپ نے تب بھی تبادلہ کیا، اس لیے میں آپ کیلئے فائدہ مند تھا۔

اس سے قبل انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے دوران سرفراز نے سعود شکیل کے خلاف ٹائم آؤٹ آؤٹ کی اپیل کی تھی۔ کریز پر پہنچ کر امپائر نے اپنی گھڑی چیک کی اور شکیل کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ اس سے شکیل کے ساتھی ساتھیوں کی طرف سے ایک پرجوش ردعمل سامنے آیا، جنہوں نے اس مضحکہ خیز واقعے پر خوشی کا اظہار کیا اور تالیاں بجائیں تھی۔

گذشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کینبرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز مشکل رہی ہیں لیکن کوشش کریں گے مہمان سائیڈ کو ٹف ٹائم دیں ۔

یہ بھی پڑھیں:

میں نے ویرات کوہلی کو کپتانی سے نہیں ہٹایا تھا: سورو گنگولی

پریکٹس سیشن کے بعد بات کرتے ہوئے سرفراز نے کپتان شان مسعود اور ڈیوڈ وارنر کے بارے میں کہا کہ ٹیم میں فاسٹ بولرز شامل ہیں جو نسیم شاہ کی کمی پورا کرسکتے ہیں، کینبرا میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، آج موسم اچھا ہے پچ دیکھنے کا موقع ملے گا، یہاں ٹیسٹ سیریز سے پہلے میچ بڑا اہم ہے، کوشش کریں گے کہ میچ سے زیادہ سے زیادہ پریکٹس کا فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیسٹ کی ٹیم بڑی سیٹل ہے ہم ٹاپ ٹیم کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلنا چاہیں گے، چار روزہ میچ کیلئے پرائم منسٹر الیون اچھی ٹیم ہے، ہمیں اچھی پریکٹس ملے گی۔

سابق کپتان نے کہا کہ شان مسعود پہلی مرتبہ کپتانی کر رہے ہیں، کپتانی اعزاز کی بات ہوتی ہے، محمد حفیظ کے ساتھ ان تعلق اچھا ہے، شان مسعود اچھی طرح ٹیم کو کے کر چل رہے ہیں، بابر اعظم ٹیم میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں، بابر اعظم شان مسعود کے ساتھ ساتھ ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ جب آپ کرکٹ کھیلتے ہیں تو جو بھی رول دیا جائے آپ اس کیلئے تیار رہتے ہیں، رضوان اور مجھے جو بھی رول دیا جائے گا اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، آسٹریلیا اپنے ملک میں ہمیشہ ٹف رہی ہے، کوشش کریں گے کہ آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دیں، ہماری ٹیم بہت اچھی ہے میدان میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

Share With:
Rate This Article