Homeکھیلنسیم شاہ کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کروڑوں کا معاہدہ

نسیم شاہ کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کروڑوں کا معاہدہ

نسیم شاہ کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کروڑوں کا معاہدہ

نسیم شاہ کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کروڑوں کا معاہدہ

کراچی:(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ ساڑھے چار کروڑ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑ کر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ کی سوشل میڈیا فین فالووئنگ سے کوئی بھی ناواقف نہیں تھا ،یہ ہی وجہ ہے کہ دیگر فرنچائزز ان کے ساتھ معاہدے کی خواہش مند تھیں تاہم نسیم شاہ کی شمولیت اسلام آباد یونائیٹڈ میں ممکن ہوئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے یہ بتایاہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں نوجوان فاسٹ بائولرکا معاوضہ تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے ہوگا۔دوسری جانب پی ایس ایل کے لیے پلیئرز کی ریٹینشن کا اعلان 7 دسمبر کو کیا جائے گا تاہم البتہ ابھی تک بجٹ اور سیلری کیپ کا ہی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ برس کا سیلری کیپ 13 لاکھ ڈالر فی ٹیم تھا۔ پی ایس ایل کو درپیش ایک اور مسئلہ شیڈولنگ کا بھی ہے، پی سی بی نے پاکستان میں میچز کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 شیڈول فرنچائزز کو ارسال کیے، ایک میں 4 جبکہ دوسرے میں 2 وینیوز شامل ہیں۔

پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رکھا گیا،ایونٹ کا آغاز 18 فروری کو لاہور میں ہونا ہے۔اس وقت وہاں سخت سرد موسم اور دھند کا راج ہوگا، اس حوالے سے بعض حلقوں نےیہ تجویز دی کہ ایونٹ کا آغاز کراچی میں کیا جائے پھر پنجاب میں لایا جائے تب تک موسم بہتر ہو جائے گا، پشاور زلمی نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیم کے میچز ہوم وینیو پر کروائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرلیں

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے ریکارڈ توڑ غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرالی،آسٹریلین ٹیم میں سے کسی نے بھی اپنا نام رجسٹرڈ نہیں کروایا۔

ذرائع کے مطابق پلاٹینم کھلاڑیوں میں 20 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے، پلاٹینم کھلاڑیوں کی فہرست میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ کھلاڑی شامل ہیں، انگلینڈکے جیمی اوورٹن،ڈیوڈ ویلی،ڈیوڈ ملان،لوک ووڈ،ریس ٹاپلی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے داسن شناکا،بھنوکا راجاپکشا،اینجلو میتھیوز،کشال مینڈس ،جنوبی افریقہ کے ڈوئین پریٹوریس ،رائلی روسسو،وین ڈر ڈیوسن جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور افغانستان کے مجیب الرحمن، حضرت اللہ زازئ بھی پلاٹینم میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

پی ایس ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپال سے سندیپ لامیچین،ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور برینڈن کنگ بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔ڈائمنڈ کیٹگری میں 103 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔پی ایس ایل مینجمنٹ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ابتدائی فہرست فرنچائزز کے ساتھ شئیر کردیں ہیں، پاکستان سپر لیگ 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں منعقد ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ہونے والے سیزن 9 میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہے،نسیم شاہ کے بعد حسن علی اور عماد وسیم نے بھی اپنی فرنچائزوں کو خیر بادکہہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 کے فاتح کپتان عماد وسیم ٹورنامنٹ کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ حسن علی کراچی کنگز کی جرسی میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے علیحدہ، اگلا پی ایس ایل کہاں سے کھیلیں گے؟

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا پہلا راؤنڈ سلور پک اپنے دوسرے راؤنڈ سلور پک کے بدلے حاصل کیا، یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹگری جبکہ کراچی کنگز نے حسن علی کو ڈائمنڈ کیٹگری میں پک کیا ہے۔

ٹریڈ کے بعد کراچی کنگز کی انتظامیہ نے سابق کپتان عماد وسیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب 94 وکٹوں کے ساتھ حسن علی پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بالر ہیں۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے پلئیرز ڈرافٹ سے پہلے فرنچائزز کی جانب سے ریلیگیشن کی کامیاب درخواستوں میں لاہور قلندرز کے مرزا طاہر بیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس اور کراچی کنگز کے میر حمزہ (گولڈ اور سلور) کیٹیگری میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ نےبڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

سنونیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ایس ایل 9 میں نئی ٹیم ہوگی۔ نسیم شاہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ نسیم شاہ 2019 ء میں پہلی مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنے تھے۔ نسیم شاہ ڈرافٹنگ یا ٹریڈنگ میں جائیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نسیم شاہ کو لینے کی خواہشمند ہے۔ نسیم شاہ کے پشاور زلمی میں جانے کے امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل کا 9واں ایڈیشن، مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگری اپڈیٹ

آل رائونڈرعماد وسیم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گذشتہ روز عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کیلئے یہ صحیح وقت ہے۔

عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹر کی پاکستان کیلئے خدمات اور انکی کمی کو محسوس کیا جائے گا، ذکا اشرف کا کہنا تھا عماد وسیم کی وائٹ بال کرکٹ میں پرفارمنس ٹیم میں جیت کے لیے کلیدی رہی ہے تاہم ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور پی سی بی کیجانب سے آپکی پاکستان کے لیے خدمات کا شکر گزار ہوں اور آپ کے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔

پی ایس ایل کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے فرنچائزز کو فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا کہ دبئی جانے سے متعلق سوچ لیں کیا کرنا ہے۔

حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے آل رائونڈرعماد وسیم بھی کراچی کنگز کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔

عماد وسیم نے 55 ون ڈے اور 66 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی۔عماد وسیم انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد لیگ کرکٹ جاری رکھیں گے۔عماد وسیم کی جانب سے استعفیٰ کا اعلان اس وقت آیا جب قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ہوا اور انہیں کسی بھی طور ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا،اس کے علاوہ انہیں نئے مقرر ہونے والے چیف سلیکٹر اور ڈائریکٹر کی جانب سے اپروچ بھی نہیں کیا گیا جس کی بنا پر عماد وسیم نے دلبرداشتہ ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

عماد وسیم کے اچانک ریٹائرہونے پر چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ انہیں 2024 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے تھا تاہم انہیں پی سی بی نے ممکنہ طور پر کوئی گرین سگنل نہیں دیا جس کی بنا پر انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 9:حسن علی اور عماد وسیم کی ٹیمیں تبدیل

رواں سال اپریل کے مہینے میں قوی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے واضح کر دیا تھا کہ اگر انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بغیر وجہ بتائے ٹیم سے ڈراپ کیا تووہ خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ اپنی جنگ خود لڑیں گے۔

عماد وسیم نے یہ بات ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی تھی۔ اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ ڈیڑھ سال تک قومی ٹیم سے ڈراپ رہے ،کسی کے پاس انہیں ڈراپ کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔

نوجوان کرکٹر عماد وسیم نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ وہ ڈیڑھ سال تک ٹیم کا حصہ نہیں رہے لیکن اس دوران انہیں کسی بھی قسم کا مالی نقصان نہیں ہوا، بلکہ انہوں نے پاکستان کے لیے کھیلتے ہوئے جتنا کمایا ہوگا اس سے 10 گنا زیادہ اس ڈیڑھ سال کے عرصے میں کمایا۔

آل رائونڈر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹی 20 لیگز مجھ سے کبھی معاہدے نہ کرتیں اگر میں وہ بولر ہوتا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ پچ اس کے لیے سازگار نہیں ہے۔ خیال رہے کہ عماد وسیم کی افغانستان کی سیریز میں قومی ٹیم میں واپسی پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ہوئی تھی۔

عماد وسیم افغانستان سیریز میں پاکستان کی طرف سے ہائی اسکورر رہے تھے۔ عماد وسیم پاکستان کی جانب سے 116 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ 80 اننگز میں انہوں نے 1420 بنائے۔ ان کے ون ڈے میں 986 اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 434 رنز ہیں۔ بطور گیند باز عماد وسیم نے 113 اننگز میں 101 وکٹیں حاصل کی ۔ ان کی ون ڈے میں 44 اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 57 وکٹیں ہیں۔عماد وسیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ میں سی کیٹیگری دی گئی تھی۔

Share With:
Rate This Article