نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرلیں
Image

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ نےبڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

سنونیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ایس ایل 9 میں نئی ٹیم ہوگی۔ نسیم شاہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ نسیم شاہ 2019 ء میں پہلی مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنے تھے۔ نسیم شاہ ڈرافٹنگ یا ٹریڈنگ میں جائیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نسیم شاہ کو لینے کی خواہشمند ہے۔ نسیم شاہ کے پشاور زلمی میں جانے کے امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوگئی

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بائولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی ہے۔ ان کا آپریشن انگلینڈ میں کیا گیا ہے۔ سرجری کے بعد نسیم شاہ کو ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ وہ ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بائولنگ پریکٹس شروع کر سکیں گے۔

نسیم شاہ گذشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے ، جس کے بعد ماہر ڈاکٹروں نے نسیم شاہ کو سرجری کروانے کی تجویز دی تھی۔ وہ کندھے کی تکلیف کے باعث بھارت میں شروع ہونیوالےمینز ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے سے محروم ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم کو نسیم شاہ کی یاد ستانے لگی

ورلڈ کپ میں نسیم شاہ کی کمی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دوران ٹورنامنٹ پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ وہ فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو بہت زیادہ مس کرر ہے ہیں۔ پوسٹ میچ کانفرنس میں میڈیا نمائندگان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ افغان بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کی بدقسمتی سے ہم ان رنز کو روک نہیں پائے،بائولرز کبھی کبھار اپنی لائن لینتھ پر بولنگ نہیں کرپاتے جس کی وجہ سے پریشر آجاتا ہے او ر ہم اس پریشر کو ہینڈل نہیں کرپاتے۔

ایک سوال کے جواب میں بابراعظم نے اعتراف کیا کہ ہمارے اسپنرز کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ہم 4 بال ٹھیک کرتے ہیں جبکہ باقی دو بال پر ہم بائونڈری دے دیتے ہیں ہم اس پریشر کو قابو میں نہیں لاپارہے۔

پے در پے شکست کے حوالے سے بابراعظم نے واضح کیا کہ ہر ٹیم کے خلاف میچ نیا ہوتا ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنا بیسٹ دیں۔پریکٹس میں ہمارے بائولرز اپ ٹو مارک ہوتے ہیں لیکن میچ میںجب مار پڑتے ہیں تو بولر کوشش کرتے ہیں کہ کم سے کم اسکور میں اوور مکمل کرے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage