Homeکھیلکرکٹمیں نے ویرات کوہلی کو کپتانی سے نہیں ہٹایا تھا: سورو گنگولی

میں نے ویرات کوہلی کو کپتانی سے نہیں ہٹایا تھا: سورو گنگولی

میں نے ویرات کوہلی کو کپتانی سے نہیں ہٹایا تھا: سورو گنگولی

میں نے ویرات کوہلی کو کپتانی سے نہیں ہٹایا تھا: سورو گنگولی

ممبئی: (سنو نیوز)بی سی سی آئی کے سابق سربراہ سورو گنگولی نے دو سال قبل ویرات کوہلی کے ساتھ کپتانی کے حوالے سے بڑے تنازع پر بڑا انکشاف کیا ہے۔

سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی نے اپنے بڑے انکشاف سے سنسنی مچا دی ہے۔ سورو گنگولی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ویرات کوہلی کو کپتانی سے نہیں ہٹایا ہے۔ خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے سال 2021 ء میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد نومبر 2021 ء میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دی تھی۔ حالانکہ ویرات کوہلی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں کپتان رہنا چاہتے تھے لیکن بی سی سی آئی نے اس بات کو قبول نہیں کیا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مختلف ہونے چاہئیں۔

بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی نے ریئلٹی شو داداگیری لا محدود سیزن 10 کے ایک ویڈیو میں اس کا انکشاف کیا ہے۔ سورو گنگولی نے کہا،ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور جب انہوں نے یہ فیصلہ لیا تو میں نے ان پر واضح کر دیا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے الگ کپتان نہیں ہو سکتا۔

سورو گنگولی نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑنا چاہتے ہیں تو بہتر ہو گا کہ آپ ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی بھی چھوڑ دیں کیونکہ وائٹ بال کرکٹ میں دو مختلف کپتان نہیں ہو سکتے۔

سورو گنگولی نے کہا، ‘میں نے ویرات کوہلی کو سمجھایا کہ سفید گیند کے فارمیٹ میں دو مختلف کپتان نہیں ہو سکتے۔ اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ ون ڈے کی کپتانی سے دستبردار ہوجائیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ T20 ورلڈ کپ 2021 سے ہندوستان کے باہر ہونے کے بعد ویرات کوہلی نے T20 فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دی تھی۔

دسمبر 2021 ء میں اچانک خبر آئی کہ ویرات کوہلی کو بی سی سی آئی نے ون ڈے کی کپتانی سے ہٹا دیا ہے اور روہت شرما کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا نیا کپتان منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس سے ویرات کوہلی کو بہت تکلیف ہوئی تھی۔

کپتانی کے معاملے پر ویرات کوہلی کا بی سی سی آئی کے اس وقت کے صدر سورو گنگولی اور چیف سلیکٹر چیتن شرما کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ ون ڈے کپتانی سے ہٹائے جانے کا درد ویرات کوہلی کے دماغ میں کافی عرصے سے ہے۔ جنوری 2022 ء میں ویرات کوہلی نے بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے شکست کے بعد ٹیسٹ کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Share With:
Rate This Article