Homeتازہ ترینسونے کی قیمت میں تاریخی کمی: فی تولہ 7ہزار800 روپے سستا

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی: فی تولہ 7ہزار800 روپے سستا

سونے کی قیمت

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی: فی تولہ 7ہزار800 روپے سستا

کراچی: (سنو نیوز) ملک بھر میں ایک بار پھر سے سونے کی قیمت میں تاریخی کمی دیکھنے کو نظر آئی ہے، فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے سستا ہوگیا۔

دو روز میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی دیکھنے کو ملی ہے، کل سونے کی قیمت میں 3ہزار500 روپے کی کمی ہوئی تو اور آج سونے کی قیمت میں 7ہزار800 روپے کمی دیکھنے کو نظر آئی ہے، یعنی کے 2 دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قرض کیلئے آئی ایم ایف آخری راستہ ہوتا ہے: وزیر خزانہ

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے کا ہو گیا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 6ہزار 687 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے ہوگئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 72 ڈالر کی کمی سے 2309 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے، فی تولہ چاندی 100 روپے کمی کے بعد قیمت 2650 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی ریکارڈ کمی ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی:انڈیکس میں700سےزائدپوائنٹس کااضافہ

گزشتہ ہفتے 19 اپریل 2024 کو سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے کا ہوگیا تھا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2380 ڈالر فی اونس ہے۔

Share With:
Rate This Article