Homeپاکستانعوام نے نواز شریف کی محبت میں ووٹ دیا: عطا تارڑ

عوام نے نواز شریف کی محبت میں ووٹ دیا: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے /فائل فوٹو

عوام نے نواز شریف کی محبت میں ووٹ دیا: عطا تارڑ

اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا عطارڑ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بھی دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹا گیا، عوام نے نواز شریف کی محبت میں ووٹ دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں کلین سویپ کیا، پاکستانی قوم نے منفی اور نفرت انگیز بیانیہ مسترد کر دیا ہے، عوام نے وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی اصلاحات پر ووٹ دیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے شکار ہونے والے شہداء کے لواحقین کے بہت تحفظات ہیں، پاکستان کے مفاد کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، دوست ممالک اور سپہ سالار کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

قرض کیلئے آئی ایم ایف آخری راستہ ہوتا ہے: وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت کے بارے سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلائی گئی، میڈیکل رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک ہے، یہ لوگ کبھی دفاعی اداروں تو کبھی سپہ سالار کے خلاف بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر نے 10 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کی بات کی، سعودی وفد نے بھی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری پر بات کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا پورا احساس ہے، گزشتہ 4 دہائیوں میں پاکستان نے مشکلات کا سامنا کیا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور عوام کی قربانیاں ناقابل یقین ہیں، افواج پاکستان، عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمت ادا کی، جنگ اور دہشت گردی نے پاکستان کے اندرونی معاملات پیچیدہ کر دیئے۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ پہلی بار پیپلزپارٹی کے دور میں اٹھایا گیا، دہشت گردی کے واقعات میں لاپتہ افراد ملوث پائے گئے، سابق اتحادی حکومت میں کمیٹی بنائی گئی، نگران دور میں بھی میں نےرپورٹ منگوائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومتوں کا مینڈیٹ محدود تھا، 8 ہزار کے قریب کیسز حل کیے، وزیراعظم کی ہدایت پر لاپتہ افراد کیسز پر دوبارہ کام کیا جا رہا ہے، کئی دہائیوں کا معاملہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، مسئلہ حل کرنے کیلئے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Share With:
Rate This Article