Homeپاکستانفرح گوگی کےبچوں کانام کنٹرول لسٹ میں ہونےکامعاملہ،فیصلہ جاری

فرح گوگی کےبچوں کانام کنٹرول لسٹ میں ہونےکامعاملہ،فیصلہ جاری

Farah Goggi

فرح گوگی کےبچوں کانام کنٹرول لسٹ میں ہونےکامعاملہ،فیصلہ جاری

لاہور: (سنو نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی عرف فرح گوگی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالنے پر ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری۔

تفصیلی فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس انوارالحق پنوں کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جاری کیا ہے، فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری وکیل بچوں کے نام پی سی ایل میں رکھنے کے حوالے سے عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں بتایا گیا کہ بچوں کی والدہ فرح شہزادی عرف فرح گوگی سمیت دیگر پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ہوا ہے، مقدمے کے مطابق فرح شہزادی نے کرپشن اور سرکاری خزانے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں:

فرح گوگی کیس میں بڑی پیشرفت:نیب تحقیقات میں 117 بینک اکائونٹس ہونے کا انکشاف

تفصیلی فیصلے میں اس چیز کا بھی ذکر کیا گیا کہ فرح شہزادی بیرون ملک ہے اور مقدمے میں انویسٹیگیشن جوائن نہیں کی جس کی وجہ سے انہیں اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ فرح شہزادی عرف فرح گوگی پر جب مقدمہ درج ہوا اس وقت بچوں کی عمریں 16 سال سے کم تھیں، فیصلے کے مطابق عدالت نے بتایا کہ بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنے کا جواز نہیں ہے، عدالت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کا ذکر بھی کیا۔

تفصیلی فیصے میں بتایا گیا کہ عدالت اپیل کنندہ کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتی ہے۔

یاد رہے کہ فرح گوگی کے بچوں نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔

یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں فرح گوگی پر تحقیقات کا آغاز ہوا تھا، ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف اربوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز بھی کردیاتھا۔

ایف آئی اے لاہور نے پنجاب اینٹی کرپشن کی طرف سے فرح گوگی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے خلاف بھیجی گئی درخواست پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ فرح گوگی گذشتہ دور حکومت میں آر پی اوز، کمشنرز ، ڈی پی اوز اور ڈی سی وغیرہ کے تبادلوں کے عوض اربوں روپے بطور رشوت لیتی رہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق فرح گوگی نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں سال 2021 میں 60 کروڑ روپے مالیت کی 10 ایکڑ اراضی اپنی کمپنی المعیز ڈیریز اینڈ فوڈ ز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے نام پر غیر قانونی طور پر صرف 8 کروڑ میں الاٹ کروائی

اس کے علاوہ فرح گوگی نے سرکاری افسران پر دباؤ کے ذریعے ٹھیکہ جات کے ٹینڈرز د غیر قانونی طور پر ایوارڈ کروانے کی مد میں بھی کروڑوں روپے بطور رشوت لیے ۔ تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں گذشتہ دور حکومت کے پچھلے تین سالوں میں تقریبا 84 کروڑ روپے جمع کروائے گئے جو اس کے ذریعہ آمدن سے مماثلت نہیںرکھتے ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فرح گوگی کے تمام بینک اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر گذشتہ دور حکومت میں تقریبا 1 ارب سے زائد روپے بذریعہ کیش جمع کروائے گئے۔ صرف سال 2019 اور 2020 میں فرح گوگی کے بینک اکاؤنٹس میں تقریبا َ41 کروڑ روپیہ بذریعہ کیش جمع کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سرکاری اداروں میں موجود فرح گوگی نیٹ ورک قانونی شکنجے میں آگیا

فرح گوگی کے بینک اکاؤنٹس میں کیش تقریباً 50 سے زائد کیش رائیڈرز نے جمع کروایا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے اربوں روپے کے مزید بے نامی بینک اکاؤنٹس ملنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ دور حکومت میں فرح گوگی کے نام پر بننے والے تقریبا 52 کروڑروپے مالیت کے اثاثہ جات بشمول کمرشل و رہائشی پلاٹ ، پلازے اور گھر بحریہ ٹاؤن لاہور ، ڈی ایچ اے لاہور اور اسلام آباد میں واقع بھی سامنے آئے ہیں ۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ فرح گوگی نے کرپشن ، رشوت ستانی اور غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ و دباؤ کے ذریعے اربوں روپے کمائے اور پھر منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔ ایف آئی اے لاہورنے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے سیکشن 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔ آئندہ فرح گوگی کے کمائے گئے کالے دھن سے جڑے اور بڑے بڑے سیاسی و سرکاری نام بھی سامنے آنے کے امکانات ہیں۔

Share With:
Rate This Article