Homeپاکستانآرمی چیف جنرل عاصم منیر سے عامر خان، شاہ زیب رند کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے عامر خان، شاہ زیب رند کی ملاقات

Army-Chief,-Amir-Khan,-Shahzaib-Rind

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے عامر خان، شاہ زیب رند کی ملاقات

اسلام آباد: (سنو نیوز) باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپیئن شاہ زیب رند نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ان کی شاندار کامیابیوں پر دونوں کو سراہا اور پاکستان کے نوجوانوں پر ان کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراٹے کومبیٹ 45: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دبئی میں کراٹے کومبیٹ 45 کے مقابلوں کے دوران پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کرکے مقابلہ اپنے نام کرلیا تھا۔

پاکستان کراٹے ٹیم نے اپنے کپتان شاہ زیب رند کی قیادت میں کراٹے کومبیٹ 45 ایونٹ میں بھارت کو1-2 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی تھی۔

پاکستان کو فیصلہ کن جیت اس وقت ملی جب ہفتہ کو دبئی، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقدہ فائنل راؤنڈ میں رند نے رانا سنگھ کو شکست دی۔

پاکستان کے رضوان علی اور بھارت کے ہمانشو کوشک کے بالترتیب پہلے اور دوسرے میچ میں فتح کے بعد مقابلہ آخری راؤنڈ میں اپنے عروج پر پہنچ گیا۔

مقابلے کا آغاز پاکستان کے رضوان علی کے ساتھ ابتدائی راؤنڈ میں بھارت کے پون گپتا سے ہوا، علی نے گپتا کو تیزی سے شکست دی، اسے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر کر دیا۔

پاکستان کی 0-1 کی برتری کے ساتھ، ہندوستان کے ہمانشو کوشک نے دوسرے راؤنڈ میں پاکستانی کراٹے آرٹسٹ کو چیلنج کیا، کوشک جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور کراٹے میچ کا اسکور 1-1 سے برابرہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بیس سیکنڈ میں ناک آئوٹ،سلمان خان شاہ زیب رند کےفین ہوگئے

فائنل راؤنڈ میں مقابلہ اپنے عروج پر پہنچ گیا جب پاکستان کے کپتان شاہ زیب رند کا مقابلہ بھارت کے رانا سنگھ سے ہوا، پورے مقابلے میں رند کی مسلسل جارحیت نے اپنے حریف کو پھنسایا، جس کے نتیجے میں تکنیکی ناک آؤٹ کا فیصلہ اس کے حق میں ہوا۔

یاد رہے کہ میچ سے ایک روز قبل بھی پاکستانی کراٹے ٹیم کے کپتان اور بھارت کی کراٹے ٹیم کے کپتان اسٹیج پر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے تھے اور دونوں کھلاڑیوں کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی تھی۔

باکسر عامر خان نے بھی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے، باکسر عامر خان نے بھی ریسلنگ کی دنیا میں اپنا نام منوایا ہے۔

Share With:
Rate This Article