Homeپاکستانلیہ کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر نے چارج سنبھال لیا

لیہ کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر نے چارج سنبھال لیا

لیہ کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر نے چارج سنبھال لیا

لیہ کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر نے چارج سنبھال لیا

لیہ :(رپورٹ، ماجد رندھاوا)امیرابیدار نے ڈپٹی کمشنر لیہ کا چارج سنبھال لیا۔ انہیں لیہ کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ قبل ازیں وہ وزیر اعلیٰ پنجاب آفس میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔

ڈپٹی کمشنرامیرابیدار نے چارج سنبھالتے ہی ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے چلڈرن وارڈ، ایمرجینسی، آپریشن تھیٹر، ایکسرے روم، میڈیسن روم،صفائی ستھرائی کامعائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر و طبی عملہ کی حاضری چیک کو کیا۔انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی خدمت اولین ترجیح ہونی چاہیے تمام طبی عملہ جذبہ مسیحائی سے سرشار ہوکر اپنے فرائض منصبی ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات کی فراہمی بارے استفسار کیااور سٹاف کو اسی طرح اپنی خدمات کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Share With:
Rate This Article