Homeتازہ ترینپی ایس ایل 9 کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ

پی ایس ایل 9 کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ

پی ایس ایل 9 کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ

پی ایس ایل 9 کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے 9ویں ایڈیشن 2024 ء کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل 9 کیلئے 22 ممالک کے 485 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ پلاٹینم کیٹگری میں 46، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 76 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔

پی ایس ایل 9 کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ

پلاٹینم کیٹگری:

ملتان سلطان نے پلاٹینم کیٹگری کے پہلے راؤنڈمیں ڈیوڈ ولی، کراچی کنگز نے کیرون پولارڈ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شیرفن ردرفورڈ اور محمد عامر ، پشاور زلمی نے نوراحمد ، لاہور قلندرز نے فخر زمان کو ٹیم کا حصہ بنالیا ہے۔ لاہور قلندرز نے پلاٹینم کے دوسرے راؤنڈ میں رسی ون ڈر ڈسن ، اسلام آباد یونائیٹڈ نےانگلینڈ کے جارڈن جبکہ کراچی کنگز نے ڈینئل سیمز کو ٹیم کا حصہ بنالیا۔

اس موقع پرپی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پی ایس ایل نائن ڈرافٹ تقریب کا افتتاح کیا اور کہا کہ میں پی ایس ایل کے لئے تمام فرنچائیزز اور سپانسرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آٹھ سال پہلے چھوٹا پودا اب تناور درخت بن گیا ہے۔ تمام فرنچائزز کو گڈ لک بولتا ہوں۔

Share With:
Rate This Article