Homeتازہ ترینراشد خان کی کمی کوئی پوری نہیں کرسکتا: عاقب جاوید

راشد خان کی کمی کوئی پوری نہیں کرسکتا: عاقب جاوید

راشد خان کی کمی کوئی پوری نہیں کرسکتا: عاقب جاوید

راشد خان کی کمی کوئی پوری نہیں کرسکتا: عاقب جاوید

لاہور: (سنو نیوز) عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں سب سے مشکل کام کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے۔ راشد خان فیملی کا حصہ، ان کی کمی کوئی پوری نہیں کرسکتا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ 3 سال کی محنت سے کھلاڑی تلاش کیے۔ ابتدائی طور پر اہم کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ پہلے 10 دن میں 6 میچز ہونے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنگ کھلاڑی بہت اہم ہوتا ہے۔ حارث رؤف ہمارا اپنا ہی تیار کیا ہوا ہے۔ جبکہ راشد خان کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا۔ راشد خان قلندرز کی فیملی کا حصہ ہیں ۔ انجری کھیل کا حصہ ہوتی ہیں ۔ راشد خان اس سال نہیں تو اگلے سال کھیل لے گا۔

شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی بارے ان کا کہنا تھا کہ میں اس مہم میں شامل نہیں تھا۔ شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کیلئے بہترین کپتانی کی۔ ان کو لاہور قلندرز کا کپتان بنایا تو لوگوں نے بہت تنقید کی تھی۔ شاہین آفریدی جارح مزاج کپتان ہیں اور قیادت ملنا ان کا حق تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 9 کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے 9ویں ایڈیشن 2024 ء کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل 9 کیلئے 22 ممالک کے 485 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ پلاٹینم کیٹگری میں 46، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 76 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔

ملتان سلطان نے پلاٹینم کیٹگری کے پہلے راؤنڈمیں ڈیوڈ ولی، کراچی کنگز نے کیرون پولارڈ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شیرفن ردرفورڈ اور محمد عامر ، پشاور زلمی نے نوراحمد ، لاہور قلندرز نے فخر زمان کو ٹیم کا حصہ بنالیا ہے۔ لاہور قلندرز نے پلاٹینم کے دوسرے راؤنڈ میں رسی ون ڈر ڈسن ، اسلام آباد یونائیٹڈ نےانگلینڈ کے جارڈن جبکہ کراچی کنگز نے ڈینئل سیمز کو ٹیم کا حصہ بنالیا۔

اس موقع پرپی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پی ایس ایل نائن ڈرافٹ تقریب کا افتتاح کیا اور کہا کہ میں پی ایس ایل کے لئے تمام فرنچائیزز اور سپانسرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آٹھ سال پہلے چھوٹا پودا اب تناور درخت بن گیا ہے۔ تمام فرنچائزز کو گڈ لک بولتا ہوں۔

Share With:
Rate This Article