Homeکھیلکرکٹاعظم خان پوری ٹیم کی روٹی کھا لیں بس میچ جتوا دیں: شاداب خان

اعظم خان پوری ٹیم کی روٹی کھا لیں بس میچ جتوا دیں: شاداب خان

اعظم خان پوری ٹیم کی روٹی کھا لیں بس میچ جتوا دیں: شاداب خان

اعظم خان پوری ٹیم کی روٹی کھا لیں بس میچ جتوا دیں: شاداب خان

لاہور: (سنو نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، ہم جو چاہتے تھے وہ مل گیا ہے۔اعظم خان ہماری کیا پوری ٹیم کی روٹی کھا لیں بس ہمیں میچ جتوا دیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حسن علی کی کمی محسوس ہوگی ۔ اب حسن علی پر دوستی والا ٹیگ بھی اتر جائے گا۔ نسیم شاہ دنیا کا بہترین بائولر ہے، اس کے آنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بہت فائدہ ہوگا ۔

انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ اعظم خان ہماری کیا پوری ٹیم کی روٹی کھا لیں، بس ہمیں میچ جتوا دیں۔ پی ایس ایل ایک بڑا ایونٹ ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے بہترین موقع ہے۔ میں چاہتا ہوں پاکستان کیلئے زیادہ کھلاڑی ہونے چاہیں۔ جب پرفارمنس نہیں ہوتی تو اعتماد میں کمی آتی ہے۔ میری بائولنگ ایکشن کا مسئلہ تھا ، اس کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

راشد خان کی کمی کوئی پوری نہیں کرسکتا: عاقب جاوید

دوسری جانب ملتان سلطانز کے احسان اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں اب بہتر ہوں، میری انجری کافی خطرناک تھی۔ پی سی بی نے مجھےکافی سپورٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ ملان کی شمولیت سے ملتان سلطانز کوکافی فائدہ ہوگا۔ انجری میں کافی بہتری آرہی ہے اور سب کچھ بہترین ہے۔

احسان اللہ نے کہا کہ ہدف ہے کہ سیزن نائن سے قبل کم بیک کروں اور ٹاپ وکٹ ٹیکر بنوں۔ کوشش ہے کہ جو ملک کیلئے اچھا ہے وہ کروں۔ انجری سے نہیں ڈرتا جب کم بیک کروں گا تو اسی سپیڈ کے ساتھ بائولنگ کروں گا۔

جبکہ پشاور زلمی کے محمد حارث نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی نے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ آصف علی کے آنے سے پشاور زلمی کی بیٹنگ مزید مضبوط ہوگی ۔ وہاب ریاض کی کمی ضرور محسوس ہوگی ۔ صائم ایوب کا بیٹنگ کرنے کا اپنا انداز ہے، میرا اپنا ہے۔ نئی شارٹ پر کام کررہا ہوں، پی ایس ایل میں انہیں متعارف کرائوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 9 کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ

Share With:
Rate This Article