Homeتازہ ترینشہر قائد کراچی میں پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام

شہر قائد کراچی میں پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام

Karachi-Police

شہر قائد کراچی میں پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام

کراچی: (سنو نیوز)شہر قائد میں دن بدن جرائم میں اضافہ ہونے لگا، بلدیہ رئیس گوٹھ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو بھائی نے قتل کر دیا، گلشن معمار میں ڈاکو پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔

کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کیا جبکہ مقتولہ دیدا کا شوہر جاوید اور 7 ماہ کی بچی شاہین فائرنگ کے باعث زخمی ہیں۔

دوسری جانب گلشن معمار میں پولیس نے گھرمیں ڈکیتی کے دوران مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عید الفطر کی آمد: لاہور میں جرائم کی شرح میں خاطرخواہ اضافہ

کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کے اوپر سندھ میں جرائم کے حوالے سے انسپکٹر جنرل سندھ کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کو ہلاک بھی کیا گیا ہے اور شہریوں کی بازیابی بھی کروائی گئی، سندھ پولیس ذمہ داری سے کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کررہی ہے۔

سی ٹی ڈی کراچی ایک بار پھر سے الزامات کی زد میں آگئی، سی ٹی ڈی نے ایک اور شہری عاطف اسلم کو 30 مارچ کو گلشن اقبال میں چائے کے ہوٹل سے شارٹ ٹرم اغوا کیا اور محمودآباد لے جاکر اے ٹی ایم سے 2 لاکھ کیش نکلوائے اور تین لاکھ کا وعدہ لے کر چھوڑ دیا، پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔

کراچی میں اے وی سی سی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 4 زخمیوں سمیت 5 اغواکار گرفتار کرکے مغویوں کو بازیاب کروایا ہے، ملزمان نے2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بشام حملہ: خیبرپختونخوا پولیس کی دوسری رپورٹ جاری

Share With:
Rate This Article